خزائن القرآن |
|
لوگ اللہ کے احکام بجالانے میں پس و پیش نہیں کرتے، اگر مگر نہیں کرتے ؎ مرضی تری ہر وقت جسے پیشِ نظر ہے پھر اس کی زباں پر نہ اگر ہے نہ مگر ہے وہ یوں نہیں کہتے کہ اگر داڑھی رکھ لوں گا تو مگر کیا ہو گا۔ ارے میاں اگر نے شادی کی مگر سے اس سے جو لڑکا پیدا ہوا اس کا نام ہے کاش کہ ۔ اگر مگر نہ کیجیے ورنہ مرنے کے بعد کہنا پڑے گا کہ کاش کہ داڑھی رکھ کر مرتے۔ جلدی کیجیے، دیر نہ کیجیے ؎ نہ جانے بلا لے پیا کس گھڑی تُو رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی اور داڑھی رکھ کر گال کھرچنے کی تکلیف سے نجات حاصل کیجیے، عیش کیجیے نہ بلیڈ کی ضرورت نہ گال کھرچنے کی، ورنہ سنگل کوٹ، ڈبل کوٹ اور کھونٹی اکھاڑ کوٹ ایک مصیبت ہے، داڑھی سے آدمی قلندر لگتا اور داڑھی منڈانے سے انسان بندر معلوم ہوتا ہے اور بیوی بھی اس سے دعا نہیں کراتی ۔ کہتی ہے کہ یہ تو ’’ٹٹ فار ٹیٹ‘‘ (tit for tat)ہے جیسی میں ہوں ویسایہ ہے۔ دونوں کے گال برابر۔ داڑھی رکھ لیجیے پھر بیوی کہے گی کہ میاں! دعاکرنا۔ دنیا کی تکلیف سے بھی نجات، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی خوش ہوں اور اللہ والوں کی جماعت میں آپ داخل ہو جائیں گے۔ (۴)…اللہ کی نا فرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانے والے: اور اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت کیا ہے؟ اَلَّذِیْنَ اخْتَارُوا الْمَشَقَّۃَ فِی الْاِنْتِھَآءِعَنْ مَّنَاھِیْنَا؎ اللہ تعالیٰ نے جن باتوں سے منع کیا ہے ان سے رک جاتے ہیں، اللہ کی نا فرمانی نہیں کرتے۔اہلِ محبت کی تیسری علامت…مخلوق کی ملامت کا خوف نہ ہونا اللہ کے عاشقوں کی تیسری علامت یہ ہے کہ مخلوق کی ملامت کا خوف دل سے نکل جائے۔ کوئی کچھ کہے آپ وہی کام کیجیے جس سے اللہ خوش ہو، ساری دنیا آپ پر ہنسے لیکن آپ کو کسی کی پروا نہ ہو ان شاء اللہ ------------------------------