خزائن القرآن |
|
اور کھانا کیوں ٹھونستے ہو، جب اللہ میاں کھلائیں کھا لینا۔ دین ہی کے کاموں میں مجبور ہو، ذرا دنیا کے کاموں میں بھی مجبور ہو جاؤ۔ اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں کہ چھوڑو نماز روزہ اللہ بڑا غفور رحیم ہے لیکن اللہ تو رزاق بھی ہے پھر دوکان کیوں کھولتے ہو، سارا دن گھر میں پڑے رہو، رزق خود آجائے گا۔ وہاں تو بڑے چست ہو، یہ حیلہ بازیاں اور حیلہ سازیاں صرف دین ہی میں ہیں۔ دنیا کے کاموں میں کیوں حیلہ بازی نہیں کرتے ؎ اے کہ تو دنیا میں اتنا چُست ہے دین میں لیکن تو اتنا سُست ہےآیت نمبر ۲۶ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ لَا یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۵۴﴾؎ ترجمہ: اے ایمان والو! جو شخص تم میں سے اپنے دین سے پھر جاوے تو اﷲ تعالیٰ بہت جلد ایسی قوم کو پیدا کردے گاجن سے اﷲ تعالیٰ کو محبت ہوگی اور ان کواﷲ تعالیٰ سے محبت ہوگی، مہربان ہوں گے وہ مسلمانوں پر، تیز ہوں گے کافروں پر، جہادکرتے ہوں گے اﷲ کی راہ میں،اور وہ لوگ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا اندیشہ نہ کریں گے، یہ اﷲ تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہیں عطا فرمائیں اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والے، ہیں، بڑے علم والے ہیں۔ ------------------------------