خزائن القرآن |
|
اس کے دل میں ایسی بے چینی آئے گی اور گناہ میں اس کو ایسی موت نظر آئے گی کہ وہ گناہ اور تقویٰ دونوں کا بیلنس نکالے گا اور کہے گا کہ نہیں بھائی! تقویٰ ہی میں فائدہ ہے، اس گناہ میں تو بہت مصیبت نظر آ رہی ہے۔سکینہ آسمان سے نازل ہوتا ہے تو تقویٰ سے نورِ سکینہ ملتا ہے اَ نْزَلَسے نازل کیا کہ اس نور کو زمین سے نہیں پا سکتے یہ پیٹرول نہیں ہے جس کو سائنس داں نکال لیں وہ اللہ تعالیٰ جس سے خوش ہوتا ہے اس کے دل پر سکینہ نازل کرتا ہے وَیَثْبُتُ بِہِ التَّوَجُّہُ اِلَی الْحَقِّ ؎ جس کی وجہ سے وہ ہر وقت باخدا رہتا ہے۔تقویٰ کا چھٹا انعام…پُر لطف زندگی اور دوسری طرف تقویٰ کا انعام کیا ہے۔ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ؎ اگر تم اعمالِ صالحہ کرو گے تو ہم تم کو ضرور بضرور بالطف زندگی دیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری پر اللہ کا وعدہ ہے کہ ہم تم کو بالطف زندگی دیں گے اور لام تاکید بانون ثقیلہ سے فرمایا۔ ہماری نالائقی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ اہتمام فرمایا کہ ظالم! تم نفس کی بدمعاشیوں کے چکر میں ہو لہٰذا ہم یہ آیت لام تاکید بانون ثقیلہ نازل کر رہے ہیں تاکہ تم کو اطمینان ہوجائے کہ واقعی اللہ پُر لطف اور مزے دار زندگی دے گا ورنہ بغیر تاکید کے بھی اللہ تعالیٰ کا کلام انتہائی مؤ کد ہے۔ آہ! یہ ہماری نالائقی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اتنا اہتمام فرمایا۔تقویٰ کا ساتواں انعام…عزت و اکرام اور ساتواں انعام کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کو عزت و اکرام بھی عطا فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے جو تمہارے خاندان و قبائل بنائے ہیں وَ جَعَلۡنٰکُمۡ شُعُوۡبًا وَّ قَبَآئِلَ سید ،شیخ ،مغل ،پٹھان یہ خاندان اور قبیلے جو ہیں ان کا مقصد خالی لِتَعَارَفُوْا ہے، عزت ان میں نہیں ہے، یہ اس لیے ہیں کہ تعارف ہو جائے لیکن اسی کے بعد اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللہِ اَتْقٰکُمْ؎ معزز وہی لوگ ہیں جو تقویٰ سے رہتے ------------------------------