خزائن القرآن |
|
جس سے بندوں کا نقصان نہیں ہوتا۔ لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ لَنَا؎ ہمیں ہرگز کوئی مصیبت نہیں آسکتی مگر جو آپ نے ہمارے فائدے کے لیے لکھ دی ہے، بعض وقت مصیبت سے بندے ولی اللہ ہو گئے۔ لیکن خدا سے عافیت مانگیے کیوں کہ اللہ قادر ہے کہ ہمیں عافیت سے اللہ والا بنا دے۔ اس لیے مصیبت مانگنا جائز نہیں ہے ۔ یہ بات یاد رکھیے یہی کہے رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ہمیں دنیا میں بھی آرام سے رکھیے، آخرت میں بھی آرام سے رکھیے لیکن اگر کوئی تکلیف آجائے تو سمجھ لو کہ اس میں ہمارا نفع ہے۔ رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُآیتِ شریفہ کی شرح بعنوانِ دِگر لوگ کہتے ہیں کہ آج کل مدارس کے مہتمم علماء یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے اللہ! ہماری ذُرِّیات میں علماء پیدا فرما جو ہمارے مدرسوں کوچلاتے رہیں، یہ علماء تو مدرسوں کو موروثی جائیداد بنانا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ جو یہ کہتا ہے نادان ہے۔ سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بعثت کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مانگا تھا رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡاے اللہ! میری ذُرِّیات میں سے ایک پیغمبر پیدا فرما لہٰذا اپنی اولاد میں علمائے ربانیّین پیدا ہونے کی دعا کرنا خلافِ اخلاص نہیں ہے ورنہ حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ دعا نہ مانگتے کہ اے میرے رب! میری ہی ذریات میں پیغمبر پیدا فرما۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نےتفسیر روح المعانی میں اس کی دو وجہ لکھی ہیں کہ اپنے خاندان میں جب نبی ہو گا تو اس کو اپنے خاندان والوں کی زیادہ فکر ہو گی کہ میرے خاندان والے جہنم میں نہ جائیں اور دوسری وجہ یہ کہ خاندان والے بھی اس کی اتباع کریں گے کہ یہ ہمارے ہی خاندان کا آدمی ہے۔ حضرت مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے میرے شیخ سے سوال کیا تھا کہ میرے بیٹے مولانارفیع اور مولاناتقی عالم ہیں لیکن اگر میں ان کو مدرسہ میں رکھتا ہوں تو قوم مجھے بدنام کرے گی کہ یہ اقرباء پروری کر رہا ہے۔ میرے شیخ نے فرمایا کہ آپ اس کی پرواہ نہ کریں، دونوں کو مدرسہ میں رکھیں۔ آپ کے بیٹوں کو جو مدرسہ کی قدر ہوگی کہ میرے باپ نے بڑے خون پسینہ سے دارالعلوم بنایاہے وہ دوسرے کو نہیں ہو ------------------------------