خزائن القرآن |
|
کو پیش کرنا دلیل ہے کہ یہ ایسے قوی ہیں جو ہمیشہ دین پر قائم رہیں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ عشق ومحبت والا کبھی مرتد نہیں ہو گا۔آیت نمبر۸۷ اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ ؎ ترجمہ: مسلمان تو سب بھائی ہیں۔اﷲ تعالیٰ کی نشانی سب مسلمان بھائی بھائی ہیں۔ اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ کوئی افریقہ سے آیا ہے، کوئی لندن سے، کوئی بلوچستان سے، کوئی پنجاب سے، کوئی سندھ سے، کوئی کہیں سے آیا ہے کوئی کہیں سے لیکن میں سب کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اخۡتِلَافُ اَلۡسِنَتِکُمۡ وَ اَلۡوَانِکُمۡ؎ زبان ورنگ کا اختلاف یہ میری نشانیاں ہیں، اگر کوئی اﷲ کی نشانی کو حقیر سمجھے تو اس کی بہت بڑی نالائقی ہے، وہ بڑا بے ہودہ آدمی ہے۔ بڑے بڑے پڑھے لکھے لوگ زبان و رنگ کے اختلاف سے ایک دوسرے کو حقیر سمجھتے ہیں۔لوگ گناہ کی حقیقت کو سمجھتے نہیں،اگر کوئی اﷲ کی نشانی کو نہیں مانتا، انکار کرتا ہے تو یہ کفر ہے۔ کوئی پنجابی بولتا ہے، کوئی سندھی زبان بولتا ہے تو اردو زبان والے ہنستے ہیں۔ اردو اچھی زبان تو ہے لیکن اس کو تمام زبانوں سے اچھا اور افضل سمجھنا جائز نہیں اور کسی زبان کو حقیر سمجھنا جائز نہیں۔ انگریزی زبان کوبھی حقیر نہ جاننا چاہیے، اگر کوئی انگریز مسلمان ہوجائے تو کیا بولے گا؟ انگریزی ہی تو بولے گا۔پس جتنی زبانیں ہیں سب کو اچھا سمجھو۔ اگر تم لندن میں پیدا ہوتے تو انگریزی بولتے، پنجاب میں پیدا ہوتے تو پنجابی بولتے، سندھ میں پیداہوتے تو سندھی بولتے لہٰذا جو زبان تمہاری ہوتی کیا اس کو حقیر سمجھتے؟ لہٰذا کسی زبان کو حقیر نہ سمجھو۔ جب ہم بنگلہ دیش گئے تو کبھی کسی بنگلہ دیشی کو حقیر نہیں سمجھا، اسی وجہ سے سب بنگلہ دیشی عاشق ------------------------------