خزائن القرآن |
|
اپنے لیے قبول فرما لیا ہے۔ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو اپنا ولی بناتے ہیں تو اسے بھی پتا چل جاتا ہے۔ پانچ باتوں پر جو سو فیصد عمل کر لے گا۔ ان شاء اللہ! یقین سے کہتا ہوں کہ بغیر ولی اللہ بنے ہوئے اس کا انتقال نہیں ہو سکتا: ۱)اہل اللہ کی مصاحبت۔۲)ذکرُ اللہ پر مداومت۔۳)گناہوں سے محافظت۔۴)اسبابِ گناہ سے مُباعَدت۔ ۵)…اِتّباعِ سنّت پر مُواظبت ۔حصولِ ولایت کے پانچ اعمال اب میں متن پیش کرتا ہوں یعنی پانچ اعمال جن سے آپ کو ولایت کا اسٹرکچر (structure) اور فنشنگ (finishing) معلوم ہوجائے گی۔ ۱) اہل اﷲ کی مصاحبت:روئے زمین پر جس کسی اللہ والے سے مناسبت ہو اس کی صحبت میں رہا کرو اور خواتین اس کی باتیں اور تقریرسنتی رہیں اور اس کی کتابیں پڑھتی رہیں۔ مرد آنکھوں سے صحبت یافتہ ہوں گے اور عورتیں کانوں سے صحبت یافتہ ہوجائیں گی۔ اس اللہ والے کا فیضِ نسبت اور دردِ دل الفاظ کے ذریعے کانوں سے ان کے دل میں اُتر جائے گا۔ عورتیں رابعہ بصریہ ہوجائیں گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اس کی دلیل کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ہے، جس کا ترجمہ ہے کہ اللہ والوں کی صحبت میں رہ پڑو۔ لیکن کتنا عرصہ اللہ والوں کے ساتھ رہو؟ تفسیر روح المعانی پیش کرتا ہوں جو عربی زبان میں سب سے بڑی تفسیر ہے۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ؎ اتنا زیادہ اللہ والوں کے ساتھ رہو کہ ان ہی جیسے ہوجاؤ۔ اگر ان جیسے نہیں ہوئے تو تمہارا کُوْنُوْاجو ہےکُوْنُوْا نہیں ہے، کانا ہے۔ تم دردِ دل سے اللہ والوں کے ساتھ نہیں ہو، جانبازی کے ساتھ نہیں ہو، اخلاص کے ساتھ نہیں ہو، مخنثیت اور ہیجڑے پن کے ساتھ ہو کہ جہاں تمہیں آسانی ملتی ہے شیخ کے ساتھ رہتے ہو، جہاں کہیں مشکل لگتی ہے، جہاں گناہ سے بچنا ہوتا ہے تو شیخ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہو اور حرام لذت سے اپنی جان کو آشنا کرکے اس کو ناپاک اور پلید کرکے مقامِ لید پر پہنچ جاتے ہو۔ بھلا یہ رفاقت ہے شیخ کی! یہ رفاقت نہیں ہے۔ ایسا شخص ------------------------------