خزائن القرآن |
|
ہیں ۔ ایک سید بدمعاش ہے، شرابی ہے، زنا کرتا ہے اور ایک جولاہا ہے جو تقویٰ سے رہتا ہے بتاؤ! کون افضل ہے؟ ایک کالے رنگ والا ہے لیکن اللہ کا ولی ہے اور ایک سفید گوری چمڑی والا انگریز ہے چاہے مسلمان بھی ہو لیکن شراب اور زِنا نہیں چھوڑتا تو وہ کالا حبشی اللہ کا ولی ہے، اس کے پیر دھوکر پی لو۔ چمڑی سے کچھ نہیں ہوتا ؎ نہ گوری سے مطلب نہ کالی سے مطلب پیا جس کو چاہے سہاگن وہی ہے جس کو اللہ پیار کر لے وہی قسمت والا ہے،خوش نصیب ہے۔تقویٰ کا آٹھواں انعام…اللہ کی ولایت کا تاج تقویٰ کا آٹھواں انعام سب سے بڑا انعام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم تقویٰ سے رہوگے تو ہم تمہاری غلامی کے سر پراپنی دوستی کا تاج رکھ دیں گے یعنی تم کو ولی اللہ بنا لیں گے اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ؎ اللہ کا ولی بن کر مرنا فائدہ مند ہے یا گناہ گار اور فاسق ہو کر مرنا؟ اور متقی ہو کر پھر کچھ دن جیو بھی تاکہ اللہ کی ولایت اور دوستی کا صحیح مزہ دنیا سے لے کر جاؤ اللہ کے یہاں۔ یہ کیا کہ آج ولی اللہ ہوئے اور روح قبض ہو گئی۔ بے شک خاتمہ تو اچھا ہوا لیکن تم نے دنیا کی زندگی میں اللہ کی دوستی کا مزہ کہاں چکھا۔ ولی ہوتے ہی تمہارا انتقال ہو گیا اور یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ولایت بھی دے ،نسبتِ صدیقین بھی دے یعنی ولایتِ صدیقیت کا اعلیٰ مقام اور پھر اس میں جینا بھی نصیب فرما، میں جانوں بھی تو کہ آپ کے دوستوں کو کیا کیا ملتا ہے اور کیا مزہ آتا ہے آپ کا نام لینے میں اور آپ کی محبت میں کیا لطف آتا ہے؟ آپ کی محبت میں جینے کا کیا لطف ہے؟تقویٰ کا نواں انعام… کفارہ ٔسیئات تقویٰ کا ایک انعام سیئات اور بُرے اعمال کا کفارہ ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَتَّقُوا اللہَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ فُرۡقَانًا وَّ یُکَفِّرۡ عَنۡکُمۡ سَیِّاٰتِکُمۡ؎ یعنی جو خطائیں اور لغزشیں اس سے سر زد ہوتی ہیں دنیا میں ان کا کفارہ اور بدل کر دیا جاتا ہے یعنی اس کو ایسے ------------------------------