خزائن القرآن |
|
چودہ سو برس قدیم آسمانی ٹیکنالوجی اب اختؔرکی زبان سے سائنس سنو۔ لوگ کہتے ہیں کہ مولوی لوگ سائنس نہیں جانتے، ابھی بتاؤں گا کہ مولوی جو سائنس جانتا ہے اس کی خبر سائنس دانوں کو بھی نہیں ہے۔ دیسی آم کو لنگڑا آم بنانے کے لیے پیوند کاری سائنس نے اب ایجاد کی ہے لیکن ہمارے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں چودہ سو برس پہلے کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کیٹیکنالوجی نازل کی کہ اگر تم اپنے دیسی دل کی اللہ والوں کے دل سے پیوندکاری کر لو، اپنے دیسی دل کو اللہ والوں کے دل سے باندھ لو تو تمہارا دیسی دل اللہ والا ہو جائے گا، تمہارا نفسِ امارہ،اولیاء اللہ کا نفسِ مطمئنہ ہو جائے گا، بس شرط یہ ہے کہ دیسی اور غافل دل کو کسی اللہ والے صاحبِ نسبت دل سے ملا دو ؎ قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کر دے یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے اور کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی ٹیکنالوجی حیوانات و نباتات کی ٹیکنالوجی نہیں ہے، اشرف المخلوقات کی ٹیکنالوجی ہے۔ ان سائنس دانوں کی ٹیکنالوجی تو دیسی آم کو لنگڑا آم بناتی ہے، نبات ادنیٰ کو نبات اعلیٰ بناتی ہے لیکن چودہ سو برس پہلے کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی جو ٹیکنالوجی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی یہ انسانِ ادنیٰ کو انسانِ اعلیٰ بناتی ہے ، یہ غافل اور نا فرمان انسانوں کو اللہ والا بنا کر صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات بناتی ہے۔ ان سائنس دانوں کی ٹیکنالوجی حیوانات اور نباتات کے لیے ہے لیکن انبیاء کیوں کہ اشرف الناس ہیں ان کی ٹیکنالوجی اشرف المخلوقات کے لیے ہے۔کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی پیوند کاری کا طریقہ لیکن اس کا کیا طریقہ ہے؟ اگر کوئی شخص خالی دعا کرتا رہے کہ یا اللہ! مجھے متقی بنا دے اور متقی بننے کی تدبیر نہ اختیار کرے تو خالی دعاؤں سے متقی نہیں بنو گے۔ اگر دیسی آم دس ہزار سال تک دعا کرتا رہے کہ اے خدا! مجھے لنگڑا آم بنا دے لیکن جب تک لنگڑے آم کے ساتھ پیوندکاری کی ٹیکنالوجی اس کو نہیں ملے گی دیسی ہی رہے گا۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے چودہ سو برس پہلے کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی یہ سائنس اور ٹیکنالوجی اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذریعہ اُمت کو عطا فرمائی کہ تمہارے گناہ گار قالب اور گناہوں کا خوگر