خزائن القرآن |
|
سب کچھ ہیں، یہ آپ کی عظمتِ شان کا اعتراف اور اپنی حقارت و عاجزی و بے کسی پیش کی ہے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھنے کی رغبت اور سجدوں کی لذت میں ترقی عطا فرمائیں۔ یہ دراصل لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کا ترجمہ ہے۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مشکوٰۃ میں حدیث نقل کی کہ ایک بار حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ھَلْ تَدْرِیْ مَا تَفْسِیْرُھَا یعنی اے عبداللہ ابن مسعود! اس لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کے معنیٰ سمجھتے ہو؟ عرض کیا:اَللہُ وَ رَسُوْلُہٗۤ اَعْلَمُآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کا ترجمہ سن لو۔ سبحان اللہ! نبی کے الفاظ ہیں اور نبی کے الفاظِ نبوت کی شرح الفاظِ نبوت سے ہو رہی ہے۔ فرمایا کہ لَاحَوْلَ کے معنیٰ ہیں لَا حَوْلَ عَنْ مَّعْصِیَۃِ اللہِ اِ لَّا بِعِصْمَۃِ اللہِ یعنی ہم اللہ کی معصیت سے نہیں بچ سکتے جب تک کہ خود اللہ حفاظت نہ فرمائے، اللہ کی حفاظت سے ہم گناہ سے بچ سکتے ہیں وَ لَا قُوَّۃَ اَیْ وَ لَا طَاقَۃَ عَلٰی طَاعَۃِ اللہِ اِلَّا بِعَوْنِ اللہِ ہم اللہ کی عبادت نہیں کر سکتے جب تک اللہ مدد نہ فرمائے۔ زور چھوڑ دو اور آہ و زاری اختیار کرو۔ اللہ کا رحم آئے گا آہ و زاری سے، یہ زور سے نہیں آئے گا کہ میں بڑا متقی ہوں، مقدس ہوں، میں ایسا کروں گا ویسا کروں گا۔ اگر دعویٰ کرو گے تو رحمت سے محروم ہو جاؤ گے۔ لہٰذا زور چھوڑو اور زاری اختیار کرو تاکہ اللہ کا اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیۡمل جائے اور نفس کے شر سے خدا اپنی حفاظت میں قبول فرمائے۔ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیۡ میں جو رحم ہے جس کے صدقہ میں نفوسِ انسانیہحرکاتِ نفسانیہ اور آثارِ شیطانیہ سے محفوظ رہتے ہیں وہ رحم اگر لینا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اس آیت کی گویا تفسیر فرمائی اور اس رحم کو مانگنے کا جو مضمون عطا فرمایا وہ گویا حق تعالیٰ ہی نے عطا فرمایا ہے کیوں کہ نبی اللہ تعالیٰ کا سفیر ہوتا ہے۔ اس کا ہر مضمون خدائے تعالیٰ کا ہوتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: وَ مَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ٭ وَ مَا نَہٰىکُمۡ عَنۡہُ فَانۡتَہُوۡا ؎ جو ہمارا نبی تم کو عطا فرمائے اس کو لے لو یعنی جو حکم دے اس کو سر آنکھوں پر رکھو اور جس بات سے روک دے اس سے رُک جاؤ گویا اس آیت میں مذکورہ رحمت کو مانگنے کے لیے طریقہ اور مضمون اللہ تعالیٰ نے بزبانِ نبوت عطا فرمایا کہ اگر تم اِلَّاکے بعد مَا رَحِمَ رَبِّیْچاہتے ہو اور نفس کی بدمعاشیوں سے تحفظ چاہتے ہو تو یہ دعا مانگو: ------------------------------