خزائن القرآن |
|
انتخاب کرتا ہے، ہر شخص کو یہ سعادت و عزت و شرف نہیں ملتا۔ اور سرکاری کام کے لیے اللہ کی طرف سے جس کا انتخاب ہوتا ہے اس کو جو ساتھی دیے جاتے ہیں وہ بھی منتخب ہوتے ہیں۔ صحابہ کا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انتخاب ہوا تھا۔ دنیا ہی میں دیکھ لیجیے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کو سفر پر بھیجتا ہے تو اس کو اچھے سے اچھے باوفا اور جاں نثار ساتھی دیتا ہے۔ جب ایک باپ کی رحمت کا یہ تقاضا ہے تواللہ تعالیٰ نے جب اپنے پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجا تو اپنے پیارے پیغمبر کی نصرت کے لیے آپ کو صحابہ بھی انتہائی باوفا، جاں نثار اور نہایت پیارے منتخب کر کے دیے۔ اس لیے صحابہ پر اعتراض کرنے والے انتہائی احمق ہیں۔صحابہ پر اعتراض کرنا اللہ تعالیٰ پر اعتراض ہے کہ نعوذ باللہ! اپنے پیغمبر کو اللہ نے صحیح ساتھی نہیں دیے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بھی انکار ہے کہ ایک باپ تو اپنے بیٹے کو باوفا ساتھی دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے نعوذ باللہ نبی کے ساتھ یہ رحمت نہیں کی العیاذ باللہ نقلِ کفر کفر نباشد۔ اسی لیے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: عَنْ اَنَسٍ مَّرْفُوْعًا: مَنْ سَبَّ اَصْحَابِیْ فَقَدْ سَبَّنِیْ وَمَنْ سَبَّنِیْ فَقَدْ سَبَّ اللہَ؎ جس نے میرے صحابی کو بُرا کہا اس نے مجھے بُرا کہا اور جس نے مجھے بُرا کہا اس نے اللہ کو بُرا کہا۔ صحابہ کی عظمت شان کے لیے یہی ایک حدیث کافی ہے ۔ یہ میرا کمال نہیں میرے بزرگوں کا صدقہ ہے جن کی اختر نے جوتیاں اٹھائی ہیں۔ دنیا کی محبت ہر گناہ کی جڑ ہے۔ آخرت سے غفلت کا سبب یہی دھوکے کا گھر ہے جو قبرستان میں سُلا کر ایک دن بے گھر کر دیتا ہے۔ اور موت کی گہری فکر سے مراقبہ کرنے سے دنیا کی محبت دل سے نکل جاتی ہے۔ قبرستان بھی گاہ گاہ جا کر خوب غور سے سوچے کہ یہاں بوڑھے، جوان، بچے، عورت، مرد، امیر، غریب حتیٰ کہ وزراء اور سلاطین بھی کیڑوں کی خوراک بن کر بے نام و نشا ن ہوگئے۔ دنیا اگر دل کے باہر ہو اور دل میں حق تعالیٰ کی محبت غالب ہو یعنی نعمت کی محبت سے نعمت دینے والے کی محبت غالب ہو تو آخرت کی کشتی ٹھیک چلتی ہے اور اسی دنیا سے دین کی خوب تیاری ہوتی ہے اور اگر دنیا کی محبت کا پانی دل کے اندر گھس گیا یعنی آخرت کی کشتی میں دنیا کا پانی داخل ہو گیا تو پھر دونوں جہاں کی تباہی کے سوا کچھ نہیں، دنیا کا نفع اور سکون بھی چھن جائے گا جس طرح کشتی کے غرق ہوتے وقت پھر وہ پانی کشتی کے لیے ------------------------------