خزائن القرآن |
|
چاند روشن ہو جاتا ہے۔ نفس کومٹاتے مٹاتے جس دن خدا تعالیٰ یہ مقامِ توفیق عطا فرما دیں کہ شہوت اور غضب کی کوئی حالت نفس کے تابع نہ رہے اور وہ کسی حالت میں استقامت سے الگ نہ ہو، اللہ تعالیٰ کی مرضی پر ہر وقت جان فدا کرنے کی توفیق نصیب ہو جائے تو سمجھ لو کہ اس شخص کا نفس بالکل مٹ گیا اور اس کے قلب کا پورا دائرہ نسبت مع اللہ کے چاند سے روشن ہو گیا۔ پھر اس شخص کے الفاظ میں بھی فنائے نفس کے اثرات ہوتے ہیں۔ جس کا نفس جس قدر زندہ ہے اسی قدر تاریکیاں اس کے کلام میں پائی جائیں گی چاہے وہ قرآن و حدیث ہی کیوں نہ بیان کر رہا ہو اور جس کا نفس بالکل مٹ گیا اور اس کا پورا دائرۂ قلب نسبت مع اللہ سے روشن ہو گیا تو اس کا نور اس کے کلام میں بھی شامل ہو گا چاہے وہ دنیا ہی کی باتیں کر رہاہو۔ اسی وجہ سے اگر کوئی بد دین قرآن و حدیث بیان کرتا ہے تو اس سے گمراہی پھیلتی ہے کیوں کہ اس کے دل میں گمراہی ہے اور اگر کوئی اللہ والا انگریزی اور سائنس وغیرہ کی دنیوی تعلیم دیتا ہے تو اس کے شاگردوں میں دین آئے گا کیوں کہ اس کا دل اللہ والا ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ ہماری رگِ جان سے زیادہ قریب ہیں جو اللہ سے دور ہیں اس کی وجہ ہمارے گناہ ہیں اور اس دور میں اللہ سے دوری کا سب سے بڑا سبب حسین شکلیں ہیں اورشیطان ان کو اور مزین کر دیتا ہے: اَفَمَنۡ زُیِّنَ لَہٗ سُوۡٓءُ عَمَلِہٖ فَرَاٰہُ حَسَنًا؎ کیا حال ہے اس شخص کا کہ بُرے عمل جس کے لیے مزین کردیے گئے اور ان کو وہ حسین دیکھتا ہے۔ ا س کا علاج یہ ہے کہ ان کا انجام دیکھو کہ ان حسینوں کا حسن جسمِ اعلیٰ میں ہوتا ہے یعنی آنکھوں میں اور چہرے میں لیکن جو حسنِ اعلیٰ انسان کو مقامِ اسفل کی طرف لے جائے یہی دلیل ہے کہ یہ چیز خراب ہے اور جو ناپاک کردےیہ دلیل ہے کہ یہ محبت ناپاک ہے مثلاً ایک حسین کو ایک آدمی دیر تک دیکھتا رہتا ہے اس کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ مذی آ گئی اور شیطان کہہ رہا تھا کہ ارے بھئی! خالی دیکھنے سے کیا ہوتا ہے، ہم تو حسن کے جلوؤں میں تجلیاتِ الٰہیہ دیکھتے ہیں۔ اگر آپ تجلیاتِ الٰہیہ دیکھ رہے تھے تو یہ مذی کیوں نکلی، آپ بے وضو کیوں ہوگئے، وضو شکن چیز تو ناپاک ہوتی ہے۔ یہی دلیل ہے کہ یہ ناپاک محبت ہے اور نا پاک نظر ہے۔ آپ کسی اللہ والے کو دس گھنٹہ دیکھیں مذی نہیں آئے گی، قرآن شریف کو تمام عمر دیکھو، کعبہ شریف دیکھو لیکن یہ شیطان بہکاتا ہے کہ ارے !خالی دیکھ لینے سے کیا ہوتا ہے لیکن آپ بلڈ پریشر میں ذرا نمک کھائیے کہ واہ میرے اللہ! آپ ------------------------------