خزائن القرآن |
|
گا، قتل کرے گا، زنا کرے گا۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کے بارے میں آپ کے خدا نے یہ نازل کیا ہے یَلۡقَ اَثَامًایُّضٰعَفۡ لَہُ الۡعَذَابُ وہ اللہ کے یہاں مجرم ہے۔ اس کو سزا بھگتنا پڑے گی اور اس کو ڈبل عذاب دیا جائے گا۔ معلوم ہوا کہ کافر بھی قرآن شریف کو پڑھا کرتے تھے۔ حضرت وحشی حالتِ کفر میں قرآنِ پاک کا حوالہ دے رہے ہیں۔کَیْفَ تَدْعُوْنِیْ اِلٰی دِیْنِک آپ مجھے اسلام کی طرف کیسے دعوت دے رہے ہیں وَاَنَا قَدْ فَعَلْتُ ذَالِکَ کُلَّہٗ میں نے تو ان میں سے کوئی کام بھی نہیں چھوڑا۔ قتل بھی ایسی شخصیت کو کیا جو اسلام میں سب سے محترم شخصیت تھی۔ میں اس کا قاتل ہوں اور گناہ کے سب کام کیے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت وحشی کے اسلام کے لیے دوسری آیت نازل فرمائی۔ دیکھیے یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ ایسے مبغوض، ایسے مجرم، رسولِ خدا کے چچا کے قاتل پر اللہ تعالیٰ کی رحمت برس رہی ہے۔ کیا ٹھکانہ ہے اس کے حلم کا! دو آیتیں نازل ہو رہی ہیں ان کے اسلام کے لیے: اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا ؎ اے رسولِ خدا! وحشی کو آپ پیغام دے دیں کہ اگر وہ توبہ کر لیں اور ایمان لائیں اور صالح عمل کرتے رہیں تو میں ان کے ایمان اور اسلام کو قبول کرتا ہوں۔ دنیا میں ہے کوئی ایسا حلم والا جو اپنے محبوب کے عزیز کے قاتل کو اس طرح بخشے گا۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کو جب اُن کے پاس بھیجا تو اس پر ان کا پیغام سنیے۔ کہتے ہیں ھٰذَا شَرْطٌ شَدِیْدٌ یہ تو بڑی سخت شرط ہے کیوں کہ میں توبہ کر سکتا ہوں، ایمان لا سکتا ہوں لیکنوَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًاساری زندگی نیک عمل کرتا رہوں اس میں ذرا مجھے اپنے بارے میں اعتماد نہیں ہے لَعَلِّیْ لَا اَقْدِرُ عَلَیْہِ میں شاید اس پر قادر نہ ہو سکوں۔ اب تیسری آیت نازل ہو رہی ہے۔ دیکھیے! اللہ تعالیٰ ایسے شخص کے اسلام کے لیے، بد ترین مجرم کے لیے آیت پر آیت نازل فرما رہے ہیں اور یہ ناز نخرے دِکھا رہے ہیں۔ ہے کوئی ایسا دل گردہ والا جو اپنے مجرم کے ناز نخرے برداشت کرے لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمتِ غیر محدود کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا کہ یہ ایمان لانے کے لیے شرطیں لگا رہے ہیں، پیغامات کے تبادلے ہو رہے ہیں، ان کے لیے قرآن کی آیات لے کر جبرئیل علیہ السلام کی آمد و رفت ہو رہی ہے۔ اللہ اکبر! کیا ٹھکانہ ہے ان کی رحمت کا۔ تیسری آیت کیا نازل فرمائی: اِنَّ اللہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ ؎ ------------------------------