خزائن القرآن |
|
طاقت حکمت کے ساتھ استعمال ہوتی ہے۔ دیکھیے اگر کسی گھر میں کوئی لڑکا زبردست طاقت والا ہو جائے لیکن ہو بے وقوف تو پھر کسی کی خیریت نہیں ہے کیوں کہ اس کو اندازہ ہی نہیں کہ طاقت کو کہاں استعمال کرنا چاہیے کبھی ابا کو ایک گھونسہ لگا دیا، کبھی چھوٹے بھائی کو لگا دیا، کبھی اماں کو پیٹ دیا۔ اس لیے بڑائی کا وہ مستحق ہے جو زبردست طاقت کو زبردست حکمت کے ساتھ استعمال کرے اور وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ وَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم زبردست طاقت والے اور زبردست حکمت والے ہیں۔ اور تیسری آیت جو حضرت حکیم الامت نے خطباتُ الاحکام میں عجب و کبر کے بیان میں تلاوت فرمائی یہ ہے اِذۡ اَعۡجَبَتۡکُمۡ کَثۡرَتُکُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡکُمۡ شَیۡئًا ؎ (اور یاد کرو )جب (جنگِ حُنین میں اپنی) کثرت پر تم کو ناز ہوا تو وہ (کثرت) تمہارے کچھ کام نہ آئی۔ طائف اور مکہ کے درمیان میں ایک وادی ہے جس کا نام حُنین ہے۔ علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنی تفسیر مظہر ی جلد۴، صفحہ۱۵۴ پر تحریر فرماتے ہیں کہ غزوۂ حنین میں کافروں کی تعداد چار ہزار تھی اور مسلمانوں کی تعداد بارہ ہزار تھی۔ لہٰذا بعض مسلمانوں کو اپنی کثرت پر کچھ نظر ہو گئی کہ ہم لوگ آج تعداد میں بہت زیادہ ہیں بس آج تو بازی مارلی، آج تو ہم فتح کر ہی لیں گے اور ان کے منہ سے نکل گیا کہ آج ہم کسی طرح مغلوب نہیں ہو سکتے یعنی اسباب پر ذرا سی نظر ہو گئی۔ اپنی کثرتِ تعداد پر کچھ ناز سا پیدا ہو گیا کہ ہم آج تعداد میں کفار سے بہت زیادہ ہیں، آج تو فتح ہو ہی جائے گی۔ چناں چہ شکست ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہاری شکست کی وجہ یہی ہے کہ تمہیں اپنی کثرت بھلی معلوم ہوئی اور ہماری نصرت سے نظر ہٹ گئی۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد جب انہوں نے توبہ و استغفار کی تو دوبارہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہوا، فوراًمدد آگئی اور اللہ تعالیٰ نے فتحِ مبین نصیب فرمائی۔ مولانا شاہ وصی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ حضرت تھانوی کے اکابر خلفاء میں سے تھے۔ ان کی مجلس کو جن لوگوں نے دیکھا ہے بتاتے ہیں کہ حضرت حکیم الامت کی مجلس کی بالکل نقل تھی، وہ فرماتے ہیں کہ دیکھو حق سبحانہٗ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: اِنَّ الۡمُلُوۡکَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡیَۃً اَفۡسَدُوۡہَا وَ جَعَلُوۡۤا اَعِزَّۃَ اَہۡلِہَاۤ اَذِلَّۃً؎ جب بادشاہ کسی بستی میں فاتحانہ داخل ہوتے ہیں تو اس کو برباد کر دیتے ہیںاور اس کے معزز لوگوں کو ذلیل کر ------------------------------