سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اختیار کریں،تاکہ یہ بھی اللہ والے بن کر حقیقی چین و اطمینان پالیں ۔قیام گاہ پر واپسی جامع مسجد سورتی میں عشاء کی نماز پڑھ کر قیام گاہ پر واپسی ہوئی ، بہت سے احباب ملاقات کے لیے وہاں تشریف لائے ۔مجالس بروز سوموار ، ۱۶ ؍ فروری ۱۹۹۸ء فجر کی نماز حضرت شیخ دامت برکاتہم نے قیام گاہ کے قریب کالا بستی میں جدید تعمیر شدہ شاندار اور خوبصورت ایم ایم رونق مسجد میں فجر کی نماز ادا فرمائی۔ مسجد ماشا ء اللہ نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ احباب نے بتلایا کہ فجر کی نماز میں نمازیوں کا اسی طرح رش رہتا ہے۔ رنگون کی مسجدوں میں جوتیوں کا عجیب نظام ہے۔ ہر مسجد کے صحن کے ساتھ ایک کاؤنٹر ہے جہاں ہر نمازی جوتی جمع کراتا ہے، وہاں دو آدمی مقرر ہوتے ہیں جو جوتیاں وصول کرتے ہیں اور نماز کے بعد واپسی کردی جاتی ہیں،کوئی اُجرت نہیں لی جاتی۔ نماز کے بعد قیام گاہ پر واپسی ہوئی اورحضرت نے آرام فرمایا ۔مفتی اعظم برماسے ملاقات تقریباً پونے بارہ بجے مفتی نور محمد صاحب سلمہٗ کی راہنمائی میں مفتی اعظم برما حضرت مفتی محمودہاشم یوسف صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں تشریف لے گئے۔ حضرت مفتی صاحب حضرت حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجازِ صحبت ہیں، حضرت کی عمر تقریباً بیاسی سال ہے۔ ( افسوس اب حضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ وفات پا چکے ہیں۔اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیۡہِ رَاجِعُوۡنَ حضرت مفتی صاحب کے والد ماجد الحاج داؤد ہاشم صاحب حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ارشد تھے۔حضر ت مفتی صاحب کو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سےشرفِتلمذ