سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اٹھا جاتا نہیں ہے بے سہارے پھر بھییہ کیا ہے کہ ان کے قلب سے مستی وجولانی نہیں جاتی کہوں میں کس طرح سے شان ان اللہ والوں کی لباسِ فقر میں بھی شان سلطانی نہیں جاتی آج منتظمین مسجد نے حضرت شیخ کے لیے منبر کے پاس نشست کا انتظام کیا تھا۔ مغرب کی نماز کے بعد اندر کا ہال بھر گیا اور برآمدے میں بھی لوگ تھے ، دو ہزار سے زائد آدمی تھے ۔ حضرت نے کرسی پر تشریف رکھنے کے بعد فرمایاکہ سنجیدہ لوگ دور رہیں اور خندیدہ لوگ قریب رہیں، اس سے مقرر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ پھر حضر ت شیخ نے خطبۂ مسنونہ کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ لَا یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ؎ ارشاد فرمایا کہ تین قسم کے لوگ ہیں: ۱) ایک انتہائی وفادار،یہ اولیائے صدیقین کا گروہ ہے ۔۲) دوسرا گروہ انتہائی بے وفا لوگوں کا ہےاور وہ مرتدین ہیں ۔ ۳) تیسراگروہ درمیانی قسم کے لوگوں کاہے۔کبھی وفا کرتے ہیں اورکبھی بے وفائی اور وہ مو منین فاسقین کا گروہ ہے ۔سگریٹ پینے پر تنبیہ حضرت شیخ نے سگریٹ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ باپ کی منی اور ماں کے حیض سے بچے کی تخلیق فرماتے ہیں ، جب ماں کے پیٹ میں بچہ بنتا ہے تو اللہ تعالیٰ ماں کا ------------------------------