سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
فائدہ :۳۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص سو مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھے گا، اس کا چہرہ قیامت کے دن چودھویں تاریخ کے چاند کی طرح چمکے گا۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنےحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت کی لاج رکھیں گے اور اس شخص کو دنیا میں ایسے اعمال کرنے کی توفیق دیں گے جو چہرہ منور اور روشن کرتے ہوں اور ایسے اعمال سے بچائیں گے جو چہرے کو سیاہ اور تاریک کرتے ہوں۔ (اضافہ ختم شد )غلط راستے سے معرفتِ الٰہی حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشر ف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک شخص نے لکھا کہ میں صورتیں(غیر محرم عورتیں اور خوبصورت اَمرد) دیکھ کر معرفت حاصل کرتا ہوں۔ تو حضرت نے فرمایا کہ وہ معرفت مردود ہے جو نافرمانی کے راستے سےآئے۔ پھر حضرت شیخ نے ارشاد فرمایا کہ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے’’روح المعانی‘‘ میںلِیَعْبُدُوْنِکی تفسیرلِیَعْرِفُوْنِفرمائی یعنی عبادت کی تفسیر معرفت سے کی ہے لیکن معرفت کو اللہ تعالیٰ نے عبادت سے کیوں تعبیر کیا ؟ اس لیے کہ وہ معرفت معتبر ہے جو عبادت کے ذریعے سے آئے ۔مجلس بعدنمازِ عشاء بر قیام گاہ ، رات کی نشست عشاء کی نماز کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعدا د قیام گاہ پر بیعت کے لیے جمع ہوئی۔چادریں رومال ڈال کر حضر ت نے بیعت لی اور طالبین کو بہت سی نصیحتیں فرمائیں۔پیر بدلنے کا مسئلہ اور شیخ سے مناسبت دورۂ رنگون کے منتظم مولانا مفتی نور محمد صاحب نے اس مجلس میں عرض کیا کہ اگر پہلے شیخ سے نفع نہ پہنچ رہا ہو، تو دوسری جگہ بیعت ہو سکتا ہے ؟ تو حضرت نے ارشاد فرمایا کہ اگر نفع نہیں ہو رہا اور مناسبت نہیں تو شیخ بدل سکتا ہے، نہ اس کو اطلاع کرے نہ اجازت کی ضرورت ہے۔ پھر فرمایا کہ ایک شخص تانگہ پر سوار ہے اور کار والا