سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
فرماتے ہیں کہ کام نہ کرو اور ولی اللہ بن جاؤ،یعنی ایسے کام نہ کرو جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہو۔ پھر حضرت شیخ نے دعا فرمائی اور جمعہ کا خطبہ اور نماز بندے نے پڑھائی۔مجلس بعدنمازِ مغرب در جامع مسجد سورتی آج سامعین کی تعداد پہلے سے زیادہ تھی۔ مسجد کے اندر کا ہال، برآ مدہ ،صحن اور اوپر کی منزلیں تک بھری ہوئی تھیں ۔ حضرت شیخ نے خطبہ میں یہ آیت تلاوت فرمائی:مَا عِنْدَکُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللہِ بَاقٍ؎ ارشاد فرمایا کہ ان کے خزانے میں جو چیز داخل ہو گئی وہ بھی باقی ہوگئی پھرفرمایا کہ ؎ حسن فانی ہے عشق فانی ہے کون کہتا ہے جاودانی ہے پھر فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی حسرتوں کو پامال کر لے گا ، غم اٹھائے گا، حرام خوشیوں کا خون کرے گا،اس کو اللہ تعالیٰ غیر فانی خوشیاں عطا فرمائیں گے۔ اس پر حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی رحمۃ اللہ علیہ کا شعر ہے ؎ بربادِ محبت کو نہ برباد کریں گے میر ے دلِ ناشاد کو وہ شاد کریں گےداڑھی کی اہمیت اور عاشقانہ ترغیب ارشاد فرمایا کہ داڑھی رکھنے سے اللہ تعالیٰ کی دوستی گاڑھی ہو جاتی ہے،کیوں کہ یہ شاہراہِ اولیاء کی منزل ہے، اللہ والوں کی ادائے بندگی ہے، پیغمبروں کی صورت اور شکل بنا کر اللہ تعالیٰ کے پیاروں کی شکل بناکر کوئی نقصان میں نہیں رہ سکتا۔ یہ سوچا کرو کہ اگر ہم نے داڑھی نہیں رکھی اور کل قیامت کے دن اگر ------------------------------