سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اور تکبر کا علاج آسان ہے۔حضرت حکیم الامت کے تلقین کردہ دو جملے روزانہ کہہ لو تو اس بیماری کا علاج ہوجائے گا،لیکن قلب ونظر زندگی بھر پریشان رکھیں گے۔ آج سالکین بوڑھے ہوگئے،لیکن بدپرہیزی کی وجہ سے عارف باللہ نہ ہوسکے ۔مجالس بروزِ پیر،27؍نومبر2000ء اللہ تعالیٰ کا پتا حضرت والا کے سامنے جب یہ شعر پڑھا گیا ؎ اپنے ملنے کا پتا کوئی نشان بتادے مجھ کو تو اے ربِّ جہاں ارشاد فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کے ملنے کا پتا اللہ والے ہیں جنہیں دیکھ کے اللہ یاد آتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں سونے نے مٹی کا رنگ بدل ڈالا ہے، تو جس کے دل میں اللہ ہوگا اس کا رنگ نہ بدلے گا؟صوفی کا نقصان ارشاد فرمایاکہصوفی میں کبر نہیں ہوتا،کیوں کہ وہ عظمتِ الٰہی کے سامنے مٹارہتا ہے،لیکن صوفی آنکھ سے مارکھاتا ہے،لہٰذا اس کی حفاظت میں خوب ہمت سے کام لو۔اگر ڈھیلے بن جاؤگے تو ڈھیلے بن جاؤگے۔ اور روزانہ اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت اور مشیت کے ذریعے تزکیہ کی دعا بھی مانگتے رہو۔مجالس بروزِ منگل،28؍نومبر2000ء حضرت شیخ دامت برکاتہم کی خصوصی نظر فجر کی نماز کے بعد بندہ اور حضرت والا کے فرزند ارجمند حضرت مولانا محمد مظہر