سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
خانقاہ کی تعریف ارشاد فرمایا کہ خانقاہ کی تعریفیہ ہے ؎ اہلِ دل کے دل سے نکلے آہ آہ بس وہی ہے اخؔتر اصلی خانقاہتقویٰ کے دو فائدے ارشاد فرمایا کہ تقویٰ کے دو فائدے ہیں: ۱۔ تقویٰ ہی سے ولایت ملتی ہے، جس کا طریقہ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ؎ یعنی اہلِ تقویٰ کی صحبت ہے ۔ ۲۔ تقویٰ کی برکت سے پورے عالَم میں چین سے رہے گا۔ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے حضرت شیخ نے علماء کو خطاب کرتے ہوئے آخر میں فرمایا کہ میری پوری زندگی کا نچوڑ ہے کہ پانچ کام کرلو ولی اللہ بن جاؤ گے۔ اور فرمایا کہ میں نے علماء کے لیے ان پانچ کاموں کا وزن بھی باب مفاعلہ پر رکھا ہے: ۱۔ اہل اللہ کی مصاحبت۲۔ ذکر اللہ پر مداومت ۳۔ گناہوں سے محافظت ۴۔ اسبابِ گناہ سے مباعدت ۵۔ سنتوں پر مواظبت۔ ایک بجے کے قریب بیان ختم ہوا اور آخرمیں حضرت والا نے دعا فرمائی کہ اے اللہ تعالیٰ! ہم سب کو ولی اللہ بنادے۔ اگر ہم نہ بھی بننا چاہیں تو بھی بنادے۔ بچہ جب بھاگتا ہے تو ماں دوڑ کر زبردستی اس کو گود میں لے لیتی ہے۔ہم نالائقوں اور نادانوں کو اے اللہ تعالیٰ!آپ اپنی رحمت کی گود میں لے لیجیے اور ہمیں اللہ والا بنا دیجیے۔ دعا کے بعد میزبان نے تمام مہمانوں کی پُر تکلف دعوت کی۔ ------------------------------