سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
منزل کی لذت اور منزل کا مزہ سفر کی کلفت پر ہے ۔نسبت مع اللہ اور تکبّر حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ مولاناحضرت مسیح اللہ خاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ نسبت مع اللہ اور کبر کبھی جمع نہیں ہو سکتے۔اور وجہ یہ بیان فرمائی کہ قرآنِ مجید میںاِنَّ الْمُلُوْکَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَۃً کہ جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوجاتے ہیں تواَفْسَدُوْہَااس کو بربادکردیتے ہیں وَجَعَلُوْۤا اَعِزَّۃَ اَہْلِہَاۤ اَذِلَّۃً؎ اور وہاں کے بڑے لوگوں کو ذلیل و خوار کردیتے ہیں،تو اللہ تعالیٰ جب کسی دل میں آتے ہیں تو اس میں جتنے بھی اللہ تعالیٰ کے دشمن کبر ، ریا وغیرہ ہوتے ہیں ان کو گرفتار فرما لیتے ہیں ۔صدیق کی تعریف ارشاد فرمایاکہعلامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے صدیق کی تین تعریفیں فرمائی ہیں اور ایک تعریف اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی: پہلی تعریف:جس کے قول اور حال میں فرق نہ ہو۔ دوسری تعریف:جس کا باطن ظاہری حالات سے متأثر نہ ہو۔ تیسری تعریف:جو دونوں جہاں اپنے محبوب کی خوشی پر فدا کر دے ۔ یہ تین تعریفیں تو علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمائی ہیں اور چوتھی تعریف جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطافرمائی کہ جو ایک سانس بھی اللہ تعالیٰ کی نا مرضیات میں بھی مشغول نہ ہو، اگرکبھی غلطی ہو جائے تو انہیں رو رو کر منالے۔طلباء کو نصیحت آخر میں طلباء کو چند بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائیں، فرمایا کہ اگر ان پر عمل کر وگے ------------------------------