سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
طب کا چٹکلہ حضرت والادامت برکاتہم نے فرمایا کہ قوتِ باہ کے لیے راہو مچھلی کا سر بہت مفید ہے اور اس کا مغزمادّۂ منویہ کی طرح ہوتاہے،اس مچھلی کی طاقت اس کے سر میں ہوتی ہے،اس لیےیہ پانی میں بہاؤ کے مخالف چلتی ہے۔نفس کی تعریف نفس کیا چیز ہے ؟ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نفس روح اور جسم کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر روحانیت کا غلبہ ہوجائے تو نفس نفیس اور منور ہو جاتا ہے، اگر گناہ کرتا ہے تو کثیف ہو جاتا ہے۔اور حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے نفس کی تعریف یوں فرمائی ہے ’’خواہشاتِ طبعیہ غیر شرعیہ‘‘کو نفس کہتے ہیں ۔شیخ سے استفادہ میں لاپرواہی ارشاد فرمایا کہ جو بیٹا باپ کی زندگی میں نہیں کماتا بلکہ باپ کی کمائی پر تکیہ کرتا ہے،تو اسے باپ کے مرنے کے بعد پچھتانا پڑتا ہے۔اسی طرح جو مرید شیخ پر تکیہ کرتے رہتے ہیں، جب شیخ فوت ہو جاتا ہے تو پھر انہیں ہوش آتا ہے، لیکن پھر کچھ نہیں ہو سکتا ؎ اڑ گئی چڑیا رہ گیا پَر ہاتھ میں اس لیے شیخ کی زندگی میں تزکیہ کروالو ۔اچانک نظر سے بھی احتیاط اچانک نظر اور غیر شعوری نظر بازی سے بھی بچو،یہ بھی نقصان دہ ہے۔ جس طرح کوئی گلاب جامن میں جلاب گھوٹا ڈال دے تو گناہ تو نہ ہو گا،لیکن ہگنا تو پڑے گا۔پھر فرمایا کہ سفر میں ذکر میں مشغول رہو اور آنکھیں بند رکھو۔ جس کو مولیٰ کا سہارا حاصل نہیں وہ لیلیٰ کا سہارا لیتا ہے۔