سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
تھی، میں دل سے راضی ہوں، لیکن نعمتِ صحت کے لیے دعا بھی کررہا ہوں۔شیطان میں عشق کی کمی ارشاد فرمایاکہ شیطان کو عشق حاصل نہ تھا، وگرنہ عالم، عابد، عارف تھا،لیکن عاشق نہ تھا، اس لیے محروم ہوگیا ۔ اگر عاشق ہوتا تو چوں چراں کے بغیر سجدہ کرلیتا ؎ مرضی جسے ہر وقت تیری پیش نظر ہے پس اس کی زباں پر نہ اگر ہے نہ مگر ہےمجالس بروزِمنگل،5؍دسمبر2000ء راحت اور اسبابِ راحت ارشاد فرمایا کہدنیا میں بے شمار اسبابِ راحت ہیں،لیکن ان اسباب کے ہاتھ میں راحت نہیں ہے۔ راحت اور چین اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اگرچاہتے ہیں تو کانٹوں میں ہنسادیتے ہیں اور اگر چاہتے ہیں تو پھولوں میں رلا دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ ؎ کان کھول کر سن لو کہ میری ہی یاد سے تمہارے دلوں کو چین ملے گا ۔اس لیے جب بلائیں گے تو فرمائیں گے : یٰۤاَیَّتُہَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّۃُ ؎ اے جسے ہمارے نام سے چین ملتا تھا! اب مذکور کے پاس آجا۔ کس درجے کا چین ملے ------------------------------