سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کادیدار کر لو تو بتاؤ کوئی اس وقت جنت میں جائے گا؟یا اللہ تعالیٰ کی طرف دوڑے گا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ کی طرف دوڑے گا پھر دعا پرمجلس ختم ہوئی ۔رفقائے سفر کو نصیحت حضر ت شیخ نے دوپہر کے کھانے کے بعد رفقائے سفر کراچی اور بنگلہ دیش کے احباب کو اپنے خاص کمرے میں بلایا اور نصیحت فرمائی کہ تم میرا سیمپل اور نمونہ ہو ، میری باتوں کا وزن تمہارے عمل سے بنے گا۔ اگر تم میری باتوں پر عمل نہیں کرو گے تو شیطان لوگوں کو وسوسہ ڈالے گا کہ اس کے قریب ترین احباب تو اس کی باتوں پر عمل نہیں کرتے ہم کیا عمل کریں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر کوئی ضرورت کی چیز مارکیٹ سے خریدنی ہوتو مقامی احباب سے منگوا لو، خو د جانے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ مارکیٹوں کا ماحول بہت خراب ہے کیوں کہ تم لوگوں نے جانی اورمالی مشقت اپنی تربیت اور اصلاح کے لیے اٹھائی ہے اسی کے لیے تم لوگوں نے وقت دیا ہے پس نظر حصو لِ تقویٰ پررکھو ۔ تیسرا یہ فرمایاکہ کسی بھی دوست سے کوئی ہدیہ میری اجازت کے بغیر قبول مت کرو۔ اگر کوئی ہدیہ پیش کرے تو اس سے عرض کر د و کہ ہمارے شیخ سے اجازت لو۔ اس میں میری بھی عزت ہے اور تمہاری بھی ۔عصر کے بعد بیعت عصر کے بعد بہت سے احباب داخلِ سلسلہ ہوئے ۔آخر ی مجلس بعدنمازِ مغرب در جامع مسجد سورتی یہ حضر ت شیخ دامت برکاتہم کی جامع مسجد سورتی میں آخری نشست تھی ۔ مغرب سے قبل سڑک اور مسجد کے گیٹ پر مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد استقبال کے لیے کھڑی تھی۔ حاضرین کی بہت زیادہ تعداد تھی۔ مسجد کے تمام حصے اور منزلیں کھچاکھچ بھری