سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
عاشق مولیٰ اور عاشق لیلیٰ میں فرق ارشادفرمایا کہ عاشقِ لیلیٰ کے جوتے پڑتے ہیں اور عاشقِ مولیٰ کے جوتے اٹھائے جاتے ہیں ۔ کتنا بڑا فرق ہے !سفر کا ایک فائدہ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک حدیث نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسَافِرُوْا تَصِحُّوْا؎ سفر کرو صحت مند رہو گے ۔بیو یو ں کے حقوق حضرت شیخ نے بیویوں کے ساتھ حسنِ معاشرت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہےوَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ؎ اپنی بیویوں کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یَغْلِبْنَ کَرِیْمًا وَّیَغْلِبُھُنَّ لَئِیْمٌ کہ بیویاں کریم النفس پر غالب ہو جاتی ہیں اور کمینہ شخص بیویوں پر غالب ہو تا ہے۔یہ شوہر مجنون نہیں ہے کہ جس کی بیوی اس کو ناز دکھائے۔ اے رنگون والو!یاد رکھو کتنے لوگ بیویوں کی کڑوی باتیں برداشت کر کے اللہ والے بن گئے ۔ بیویوں کو تو اللہ تعالیٰ نے تین کاموں کے لیے پیدا کیا ہےلِتَسْکُنُوْۤا اِلَیْھَا کہ سکون حاصل کرو ان سے وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً؎ بیویوں سے محبت کرو اور ان کو شانِ رحمت دکھاؤ۔ چناں چہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایافَاُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ کَرِیمًا مَغْلُوْبًا وَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ لَئِیْمًا غَالِبًا؎ کہ میں پسند نہیں کرتا کہ غالب رہوں اورلئیم بنوں ۔ پہلے شوہر محبت کرے پھر بیوی بھی محبت کرے گی ۔ ------------------------------