سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
سرپرستی میں خدمت خلق کے کام کو منظم کرکے ایک ٹرسٹ بنایا ہے، جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں عظیم الشان خدمات کی سنہری تاریخ رقم کر دی ہے، اس کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے۔ اور حضرت اقدس دامت برکاتہم کے پوتے بھی ماشاء اللہ ہونہار اور اصحاب علم و فضل ہیں۔الحمد للہ!ایں خانہ ہمہ آفتاب است،اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اور ان کی اولاد کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائیں اور طویل عرصہ تک صحت و عا فیت کے ساتھ ان کو سلامت رکھیں اور ان کے فیوض وبرکات کو قیامت تک جاری رکھیں،آمین۔ حضرتِ اقدس کے خلفاء حضرت اقدس کے حکم سے اپنے اپنے ملکوں اور علاقوں میں بغرضِ اصلاح و تزکیہ خانقاہیں قائم کر رہے ہیں جن سے خلقِ خدا فائدہ اٹھا رہی ہے۔شیخ العرب والعجم کا خطاب حضرت والا دامت برکاتہم کواگرچہ بہت پہلے ان کے مشایخ نے شیخ العرب والعجم کاخطاب دیاتھا،لیکن اب اس کاظہور تمام ہورہاہے اور سعودی عرب میں خاص طور پر حرمین شریفین میں آپ کا فیض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے۔ آپ کی جب حرمین شریفین حاضری ہوتی ہے توصبح وشام کی مجلس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین حاضر ہوتے ہیں اور حضرت کے بیسیوں خلفاء جدہ ،مکہ ،مدینہ اور دیگر شہروں میں ہفتہ واری مجالس کاانعقاد کرتے ہیں ۔ اور ان سب سے بڑھ کر آپ کے مواعظ عربی زبان میں ترجمہ ہوکر حکومتِ سعودیہ کی اجازت سے طبع ہوکر تقسیم ہورہے ہیں۔ حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمۃ ا للہ علیہ کے فرزند اور حضرت والا کے خلفا ء مولانا عبداﷲ مدنی زیدمجدہ ٗ اور مدینہ یونیور سٹی کےڈاکٹر مولانا خالد مرغوب صاحب مواعظ کا عربی ترجمہ کرکے حکومتِ سعودیہ سے منظور کراکر ہزاروں کی تعداد میں چھاپ کر تقسیم کررہے ہیں اور ۲۰۰۹ ء کے ابتدائی مہینوں میں ایک ایک دن میں حرم مکہ اور حرم مدینہ میں ہزاروں مواعظ تقسیم ہوئے، یہاں تک کہ ائمہ حرمین نے بھی ان مواعظ کو بہت پسند کیا ہے اور