سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
نوٹ:اللہ تعالیٰ کی طرف سے معافی اس وقت ملے گی جب بند ہ بالکل مجبور ہو جائے اور اہلِ حقوق کے حق ادا کرنے کی قدرت نہ ہو، لیکن اگر اس کے ذمہ کسی کا مالی حق ہے اور صاحبِ حق کا پتا نہیں چلتا کہ کہاں ہے؟ تو اس کے ذمہ اتنا مال صدقہ کرنا واجب ہے اور اس کا ثواب صاحبِ حق کو پہنچا دے ۔ اور اس کے ساتھ روزانہ تین دفعہ قُلۡ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ؎ پوری سورت پڑھ کر ان تمام لوگوں کو بخش دیا کرو جن پرتمہاری طرف سے کوئی ظلم ہوا ہو اور ان اہلِ حق کو جن کا حق ادا کرنے کی قدرت نہ ہو،ان شاء اللہ تعالیٰ! اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہمارے خلاف دعویٰ کرنے والوں کو راضی فرما دیں گے ۔حجاج کے لیے دو نصیحتیں ارشاد فرمایا کہ جو حضرات حج کرنے جا رہے ہیں وہ دو باتوں کا اہتمام کریں: ۱)داڑھی نہ منڈائیں ۔ ۲)کسی غیر محرم عورت یا مرد پر نظر نہ ڈالیں ۔مجلس بعد نمازِ عشاء در قیام گا ہ عشاء کی نماز کے بعد احباب کی ایک کثیر تعداد قیام گاہ پر بیعت کے لیے جمع ہوگئی، تو حضرت نے بندے کو حکم فرمایا کہ انہیں مقصدِ بیعت ، اذکار و اوراد کا طریقہ اور آدابِ طریق بتلا دوں۔ چناں چہ بندے نے حضرت شیخ ہی کی بتلائی ہوئی باتیں لوگوں سے بیان کردیں،جس کی حضرت نے حوصلہ افزائی اور تحسین فرمائی، اس کے بعد بیعت فرمائی۔حضرت نے سالکین کو نصیحتیں فرمائیں اور خصوصاً بدنظری سے بچنے کی تاکید فرمائی اور فرمایا کہ ابلیس اللہ تعالیٰ کے اسمِ مُضِلّ کا مظہر اتم ہے اور نظر اس کا تیر ہے جو ابلیس کا تیر کھائے گا اس کو کیسے ہدایت ہو سکتی ہے، جب تک اس فعل سے توبہ نہ کرے اور آیندہ کو عزم علی التقویٰ نہ کرے ؟ ------------------------------