سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
طریقِ استفادہ از شیخ ارشاد فرمایاکہ اپنا وظیفہ اور معمول شیخ کے علاوہ کسی کو نہیں بتلانا چاہیے۔اللہ والوں کی محبت حضرت شیخ دامت برکاتہم نے خطبہ میں تلاوت کردہ حدیث کی شرح کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعاؤں میں پہلے اللہ تعالیٰ کی محبت طلب کی پھر اللہ والوں کی محبت طلب کی اور پھر نیک اعمال کی محبت طلب کی۔ حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ والوں کی محبت کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور نیک اعمال کی محبت کے درمیان میں ذکر کیا ہے، اس لیے کہ اللہ والوں کی محبت سے دونوں محبتیں ملتی ہیں۔ہوئے ہیں رند کتنے اولیاء بھی ارشاد فرمایا کہ آج دو شرابیوں کی توبہ کا قصہ بیان کروں گا۔ایک جگر مراد آبادی، دوسرے عبد الحفیظ جونپوری۔ یہ دونوں ہندوستان کے مشہور شاعر گزرے ہیں۔جگر مراد آبادی جگر مراد آبادی بڑے مشہور شاعر تھے اور بے حد شراب پیتے تھے۔اتنی شراب پیتے تھے کہ لوگوں کو مشاعرہ میں سے اٹھا کر لے جانا پڑتا تھا، بلکہ خود فرماتے ہیں ؎ پینے کو تو بے حساب پی لی اب ہے روزِ حسا ب کا دھڑ کا بڑی عجیب بات ہے کہ توبہ کرنے سے پہلے ہی اپنے دیوان میں اس شعر کا اضافہ کیا ؎