سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
۲۔ آنکھوں کازانی کیوں کہ بخاری شریف میں ہے کہزِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ؎ آنکھوں کا زنانظر بازی ہے۔۳۔ ملعون یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور،کیوں کہ مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْھَا؎ اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اس شخص پر جو غیرمحرم کو دیکھتا ہے اور اس عورت پر جو دکھاتی پھرتی ہے۔۴) دل کی حفاظت دل مرکز تجلیاتِ الٰہیہ ہے، اسی پر انوارِ ربانی کا ورود ہوتا ہے، اگر اس میں گندے گندے خیالات کو انسان پکاتا رہے تو انوارِ ربّانی کیسے آئیںگے؟ قرآنِ مجید کا ارشاد ہے:یَعْلَمُ خَآئِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ؎ اللہ تعالیٰ جانتے ہیں آنکھوں کی اور دلوں کی خیانتوں کو۔ دل کی خیانت گندے خیالات کا پکانا ہے۔ خیال آنا تو معاف ہے، لیکن خیال کا لانا گناہ ہے۔ اگر ہمت کے ساتھ یہ چار کام کرے گا،توان شاء اللہ پورا دین آسان ہوجائے گا اور ولی اللہ بن جائے گا۔مشکلات سے نکلنے کا طریقہ ارشاد فرمایاکہ مشکلات سے نکلنا ہو تو گناہ چھوڑ دو،کیوں کہ قرآنِ مجید میں آتا ہے کہوَمَنْ یَّتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا؎ جو تقویٰ اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے راستہ پیدا فرمادے گا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ایک کافر نے پوچھا ------------------------------