سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تو وہ بیماری کی وجہ سے اس طرح ہو چکا تھا جس طرح بے بال و پَر کے کبوتر ہوتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا کہ کیا تم کوئی دعا مانگتے ہو؟ تو اس نے عرض کیا کہ جی ہاں، میں یہ دعا کیا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو عذاب دینا ہے دنیا میں ہی دے دے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرمایا اور یہ دعا تلقین فرمائیرَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا ۔۔۔الخعلماء کی فضیلت ارشاد فرمایا کہ تفسیر کبیر میں امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی سند سے ایک حدیث ذکر فرمائی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ علماء کی جماعت کو جنت میں جانے سے روک دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ میدانِ محشر سے اپنے دوستوں کو بھی لے کر آؤ،کیوں کہ جنت میں داخلے کے بعد کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ ایک عالم کتنے لوگوں کو لے جاسکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جتنے آسمان کے ستارے۔خطاب بوقت نماز ِجمعہ درجامع مسجد ڈھالکہ نگر حضرت والا دامت برکاتہم کے خطاب سے پہلے حضرت کے حکم پربندے نے آدھ گھنٹہ بیان کیا،اس کے بعد حضرت والا نے خطاب فرمایا۔خطبہ میں یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی آیت تلاوت فرمائی۔اہل اللہ کی قیمت ارشاد فرمایا کہ بخاری شریف میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والوں کے بارے میں حدیث ہے،جس کے آخر میں یہ جملہ ہے ھُمُ الْجُلَسَاءُ لَا یَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ؎ کہ ان کے پاس بیٹھنے والا شقی اور بد بخت نہیں ہوسکتا۔ علامہ ابنِ حجر ------------------------------