سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
ہیں کہ گناہ گار کے آنسو کی اللہ تعالیٰ کے ہاں اس لیے عظمت ہے کہ جب بادشاہ کسی دوسرے ملک سے کوئی موتی منگواتا ہے تو اس کی قدرو قیمت زیادہ ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں عالَم جبروت میں آنسو نہیں ہیں،اس لیے دنیا سے منگوائے جاتے ہیں۔ یہ بات مجھ سے میرے شیخ حضرت مولانا پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمائی۔ اور بزرگوں سے سنی ہوئی بات کتابوں سے افضل ہے کہ جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتےہیںقَالَ خَلِیْلِی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ۔ صرف کُتب کا حوالہ دینا کافی نہیں ہے، بلکہ قُطب کا حوالہ بھی دیا کرو۔حاجی نثار صاحب مدظلہ العالی کے بارے میں ارشاد حاجی نثار احمد صدیقی صاحب دامت برکاتہم حضرت والا دامت برکاتہم کے خلفاء میں سے ہیں،جن کا فیض الحمدللہ خوب پھیل رہا ہے ، انہوں نے بیعت کے فوراً بعد حضرت والا کے ساتھ برماوبنگلہ دیش کا سفر کیا اور انہیں بے پناہ نفع ہوا۔ ان کے بارے میں ارشاد فرمایا:یہ ہے کاروباری،یہ ہے رازداری،یہ ہے فضل ِ باری ۔حضرت والا کی وجدانی کیفیت ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ مجھے اپنی محبت کی کیفیت دیتا ہے، توبادشاہوں کے تخت و تاج بکتے ہوئے، چاند و سورج ماندہوتے ہوئے، حسینوں کا نمک جھڑتا ہو ا نظر آتاہے،لہٰذا اللہ تعالیٰ اختر پہ زمین و آسمان کے خزانے برسادے تو پورے عالم میں خانقاہیں،مساجدومدارس بنوادے،علماء کےقرضے ادا کردے،ان کے مکانات بنوادے، فیکٹریوں میں ان کے شیئرز رکھوادے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔مجلس در رمنا پارک بروقتِ چاشت ناشتے کے بعد حضرت والا اور بہت سے احباب رمنا پارک تشریف لے گئے۔ وہاں بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کچھ تفریح کی بعد حضرت والا کی مجلس منعقد ہوئی۔دوزخ اور اعمالِ دوزخ سے پناہ مانگنا ارشاد فرمایا کہ ایک شخص دوزخ سے تو پناہ مانگتا ہے،لیکن اعمالِ