سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کروا لوں، ان شاء اللہ اس سے نفس اپنا تقاضا بھول جائے گا ۔اللہ والے کی قیمت ارشاد فرمایا کہایک اللہ والے کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا،کیوں کہ اس کے دل پر تجلیاتِ الٰہیہ رہتی ہیں۔حضرت مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں ؎ تازگیٔ بر گلستان جمیل ہست بر باران پنہاں دلیل اللہ والوں کا ہرا بھرا اور تروتازہ ہونا دلیل ہے کہ ان کے باطن میں عطائے ربانی کی بارش ہورہی ہے۔ ایک شخص نے توبہ کرلی اور اس کو مولیٰ مل گیا، تو مست ہوگیا، تو جوشِ محبت میں کہا ؎ جمادے چند دادم جاں خریدم بحمداللہ عجب ارزاں خریدم کہ چند پتھر دےکر میں نے جانِ جاں کو حاصل کرلیا، الحمدللہ! کس قدر وہ سستے ہیں۔مجالس بروزِ ہفتہ ، ۷؍مارچ ۱۹۹۸ء المرکز الاسلامی ڈھاکہ کا دورہ المرکز الاسلامی ڈھاکہ بنگلہ دیش کی ایک ایسی رفاہی تنظیم ہے جسے اہلِ علم چلاتے ہیں۔ اس کے مرکزی کردار مولانا شہید الاسلام صاحب ہیں، جو حضرت والا کے خلیفہ اور جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے رفاہی مراکز بنگلہ دیش کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں اور بیسیوں ایمبولینس مختلف شہروں میں خدمتِ خلق میں مصروف ہیں۔ رفاہی کام کے علاوہ مکاتب اور مدارس اور مساجد کا بھی وسیع کام ہے ۔ ڈھاکہ میں اس تنظیم کے تحت دو بڑے ہسپتال چلتے ہیں، بچوںاوربچیوںکےمعیاریتعلیمی ادارےہیں،خاصطورپرنابینابچوںکےلیے مخصوص طرز پر تعلیم کا انتظام ہے۔