سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ جو شیخ کی بد خوئی کرے اس کے قریب بھی نہ رہو،فوراً اٹھ جاؤ۔ حضرت حکیم الامت نے فرمایا کہ شیخ کی مجلس کو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس خیال کرے،کیوں کہ وہ نائبِ رسول ہے۔حضرت والا کا مولانا جلال الدین رومیسےتعلق حضرت والا نے فرمایا کہ جب میں قونیہ (ترکی ) گیا جہاں حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار ہے، تو مجھ پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں بچپن ہی سے مثنوی رومی رحمۃ اللہ علیہ سے فیض پا رہا ہوں، میری تربیت انہوں نے کی ہے۔ دوسرے بزرگوں سے فیض بطفیلِ حضرت رومیرحمۃ اللہ علیہ حاصل ہوا۔ پھر ارشاد فرما یا کہ جس طرح بیٹے کی رگوں میں باپ کا خون دوڑتا ہے،اسی طرح مریدکی رگوں میں شیخ کا خون دوڑتا ہے۔شیخ کے ساتھ سفر اگر کوئی محبت کےساتھ شیخ کےساتھ سفر کررہا ہو،تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت والے دن بھی ساتھ ہوگا اور شیخ کے دین میں حصہ دار بھی ہوگا۔خصوصی مجلس بعدنمازِ مغرب قیام گاہ میں ارشاد فرمایا کہغیر عالم مریدیہ دیکھےکہ اس شیخ سے مختلف خطوں کے علماء بیعت ہورہے ہیںاورقلبیمناسبتبھیاس سےمحسوس ہوتو فوراً اس سے بیعت کرلے، جس طرح غیر ڈاکٹر کے لیے کسی ڈاکٹر پر اعتماد کے لیے کافی ہے کہ دوسرے ڈاکٹر بھی اس سے علاج کروارہے ہوں۔ شیخ کو یہ حق حاصل ہے کہ مرید کو ٹھونک بجا کر دیکھتا رہے،تاکہ اس کی پختگی کا اندازہ ہوتا رہے، اور اگر مرید لائق ہے تو شیخ کی خاموشی سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔