سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
مجالسِ بروز جمعرات ، ۱۹ ؍ فروری ۱۹۹۸ء مجلس بعد نمازِ فجر درمسجد رونق الاسلام حضرت شیخ دامت برکاتہم نے خطبہ مسنونہ کے بعد ارشاد فرمایا کہ جو شخص چار کام کرلے وہ ولی اللہ بن جائے گا۔۱) ٹخنہ نہ چھپانا حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃاللہ علیہ بذل المجہود شرح ابو داؤد میں لکھتے ہیں کہ ٹخنہ نہ چھپانے کا حکم اس لباس کے بارے میں ہے جو اوپر سے نیچے آرہا ہواور جو نیچے سے اوپر جارہا ہو اس سے چھپا سکتے ہیں، جیسے موزہ سے چھپا سکتے ہیں اور یہ ممانعت ماشیًا اور قائمًا ہے، قاعدًا نہیں، چلنے اور کھڑے ہونے کی حالت میں ممنوع ہے بیٹھنے کی حالت میں ممنوع نہیں ہے۔۲) ایک مشت داڑھی رکھنا اور داڑھی ایک مشت ہر طرف سے ہو، دائیں بائیں اور ٹھوڑی کے نیچے۔ اور داڑھی کے بچے کو بھی نہ کاٹنا۔ حضرت نے فرمایا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ داڑھی کا بچہ کھانا کھاتے ہوئے منہ میں آتا ہے۔ فرمایا کہ تمہارا بچہ اگر منہ میں اُنگلی دے دے، تو کیا تم اس کی انگلی کاٹ دو گے؟ اور اگر کوئی داڑھی رکھنے پر ہنسے، تو یہ شعر پڑھ لیا کرو ؎ اے دیکھنے والو !مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنادے۳) نظر کی حفاظت کرنا اس لیے کہ بدنظری کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے ۔جس قلب پر اللہ کی لعنت ہو وہ قلب ولی اللہ کا قلب نہیں ہوسکتا ،اس زمانہ میں جو نظر کی حفاظت