سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
تمہاری شفاعت کرے۔ بلاؤمعاشرہ اور دفتر والوں کو جو تمہاری شفاعت کریں۔ اگر میری شفاعت تم کو مطلوب تھی، تو میری شکل تم نے کیوں نہیں بنائی؟ ان شاء اللہ! اس مراقبہ سے دل پر چوٹ لگے گی اور توفیق ہو جائے گی۔ پھر قیامت کے دن اختر کی قدر کرو گے۔ جب داڑھی کی حالت میں موت آئے گی تو داڑھی کی حالت میں اٹھائے جاؤ گے۔ حدیث پاک میں ہے: یُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلٰی مَامَاتَ عَلَیہ؎ ہر شخص اسی حالت میں اٹھایا جائے گا جس حالت میں اس کو موت آئی ہے۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے خوش ہو جائیں گے، بلکہ اگر آج ہی سے داڑھی کی بنیاد رکھ دی تو اگلے جمعہ ہی کو خوش ہو جائیں گے،کیوں کہ ہر جمعہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اُمت کے اعمال پیش ہوتے ہیں۔’’جامع صغیر‘‘ کی روایت ہے۔ اے مسلمانو ! کیا لوگوں کا دل خوش کرنا اچھا ہے یا داڑھی رکھ کر اپنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دل خوش کرنا اچھا ہے؟ بتاؤ اُمتی قیمتی ہے یا پیغمبر کا دل قیمتی ہے ؟ اوران شاء اللہ!داڑھی رکھنے سے بہت سی بُرائیوں سے بھی بچ جاؤ گے۔ داڑھی رکھنے کے بعد پھر سینما کی لائن لگتے ہوئے شرم آئے گی، لڑکے لڑکیوں کو دیکھنے سے شرم آئے گی۔ داڑھی بہت سے گناہوں سے بچاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا پیار دلاتی ہے۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی فضیلت ارشاد فرمایاکہ حدیث میں آتا ہے کہ جو شخص سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھے گا، تو قیامت کے دن اس کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمکے گا ۔ اگر لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ذکر کرتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ دوسرے اعمالِ خیر کی بھی توفیق دیں گے ۔ فقیر کی جون ۱۹۹۹ء خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کراچی حاضری کے موقع پر سیدی وسندی مرشدی و مولائی حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے ------------------------------