سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
تقویٰ کی برکت سے دل میں مولیٰ آئے گا، اور ضرور آئے گا ،یہ نہیں ہوسکتا کہ لیلیٰ بھی چھوٹے اور مولابھی نہ ملے، اس لیے کہ وہ ارحم الراحمین ہے، بس یہی راستہ ہے کہ لیلیٰ (حرام لیلیٰ ) کو چھوڑ دو اور مولیٰ کو حاصل کرلو۔ اللہ تعالیٰ لغت والفاظ سے نہیں، بلکہ ان کے کرم سے ملتے ہیں۔ اور اگرایک شخص تمام تعلقات کے باوجود اللہ تعالیٰ کو یاد رکھتا ہے، تو جب سب اس کو چھوڑ دیں تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو یاد رکھے گا۔ولی اللہ بنانے والے چار اعمال ارشاد فرمایا کہ یہ چار اعمال اگرچہ پورا دین تو نہیں ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کی برکت سے پورے دین پر عمل کرنے کی توفیق ہو جاتی ہے۔ میرا (۷۰) ستر سالہ تجربہ ہے کہ ان چار کاموں کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنی دوستی اور ولایت نصیب فرمادے گا ۔۱) ایک مٹھی داڑھی رکھنا تمام انبیاء علیہم السلام نے داڑھی رکھی۔ قرآنِ مجید میں ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب غیرتِ دینی میں حضرت ہارون علیہ السلام کی داڑھی پکڑی تو انہوں نے عرض کیا یَبۡنَؤُمَّ لَا تَاۡخُذۡ بِلِحۡیَتِیۡ وَ لَا بِرَاۡسِیۡ؎ اے میرے بھائی! میری داڑھی اور سر کے بال مت پکڑو ۔ اور داڑھی پکڑ میں جب آتی ہے جبکہ ایک مٹھی ہو ۔ تو داڑھی کا ایک مٹھی ہونا قرآن کے مدلول سے ثابت ہے۔ اور فرمایا کہ ہمارییہ چیز (گال) بندہ ہے، اللہ نے گالوں کی فیلڈ باغِ سنت سجانے کے لیے دی ہے، اگر ایک بال بھی ہوتو ان شاء اللہ! وہ بھی جنت لے جائے گا۔ اگر داڑھی رکھنے پر تم پر کوئی ہنسے تو یہ شعر پڑھ لیا کرو ؎ میرے حال پر تبصرہ کرنے والو تمہیںبھی اگر عشق یہ د ن دکھائے ------------------------------