سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
مجلس بعد نمازِ مغرب جامع مسجد سورتی معمولاتِ صبح و شام حضرت شیخ کے حکم سے مغرب کے بعد حضرت شیخ کے مرتب کردہ تین معمولات صبح و شام حضرت میر صاحب مدظلہٗ نے پیش کیے ، بدھ کے بعد روزانہ صبح کو مسجد’’رونق الاسلام‘‘ میں اور شام کو جامع مسجد سورتی میں معمولات حضرت شیخ کے حکم سے بندہ پیش کرتا رہا ، نمازِ فجر اور مغرب بھی حضرت شیخ کی اجازت سے بندے کو پڑھانے کا شرف حاصل ہوا ۔ یہ تینوں معمولات بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت کے حامل ہیں ۔ افادۂ عام کی خاطر ہدیۂ ناظرین کیے جاتے ہیں ۔پہلا معمول: مخلوق کے شر سے حفاظت کا عمل حضرت عبداللہ ابنِ خبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات جب بارش ہورہی تھی اور سخت اندھیرا تھا ، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے ہوئے نکلے، پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پالیا ، آپ نے فرمایا کہہ۔ میں نے عرض کیا: کیا کہوں ؟ فرمایاکہہ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلۡ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾ وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾