سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اور یہ شعر بھی پڑھ لیا کرو ؎ اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے۲) ٹخنہ ننگا رکھنا ہر وہ لباس جو اوپر سے آئے جیسے پائجامہ ، لنگی، شلوار اورعربی جبہ، ان سے ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔ حدیثِ مبارکہ میں وارد ہے کہ جو شخص ٹخنہ چھپائے گا وہ رحمت سے محروم ہوگا، دوزخ میں جلے گا،اللہ تعالیٰ اس سے بات نہیں فرمائیں گے، نہ نظرِ شفقت سے دیکھیں گے اور نہ توفیقِ اصلاح ہوگی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بعد تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے ٹخنے ننگے کرلیے۔۳)نظر کی حفاظت ارشاد فرمایا کہ عام مسلمانوں کو صرف عید پر حلوہ ملتا ہے اور عاشقوں کو ہر روز حلوۂ ایمانی ملتا ہے،کیوں کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو نظر بازی میرے خوف سے چھوڑ دے تو میں اسے حلاوتِ ایمانی عطا فرماتا ہوں۔ عاشقوں کے لیے نظر بچا کر غم اٹھانا عید کے مانند ہے۔ اس پر میرا ایک شعر ہے ؎ میرے ایامِ غم بھی عید رہے ان سے کچھ فاصلے مفید رہے بد نظری کرنے والوں کو تین بُرے لقب ملتے ہیں:۱۔ اللہ و رسول کا نافرمان کیوں کہ ارشادِ ربانی ہے : اے پیغمبر ! ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی بعض نگاہوں کو نیچے رکھیں ، یعنی غیر محرم اور حسین لڑکوں سے نظر نیچی رکھیں۔