سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
نہ لگا دے، ہماری کوئی قیمت نہیں جب تک قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ فرما دے کہ ہم نے تمہیں پسند کر لیا، اس لیے روزانہ یہ شعر پڑھ لیا کریں جو تکبر کا بہترین علاج ہے ؎ ہم ایسے رہے یا کہ ویسے رہے وہاں دیکھناہے کہ کیسے رہےمجلس بارہ بجے دوپہر در قیام گا ہ دوپہر کو حضرت کی ملاقات کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ حضرت تقریباً۱۲ بجے حجرے سے ہال نما کمرہ میں تشریف لائے اور چند بہت مفید اور اہم باتیں ارشاد فرمائیں ۔پریشانی اور وساوس دور کرنے کا وظیفہ ارشاد فرمایا کہپریشانی دور کرنے اور وسوسہ ختم کرنے میں یہ دعا بہت مؤثر ہے۔ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور ظہر کے بعد اکیس۲۱ مرتبہ پڑھےیَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ؎ پھرفرمایاحَیُّکےمعنیٰ ہیںاَیْ اَزَلًا اَبَدًا وَحَیَاۃُ کُلِّ شَیْءٍ بِہٖ مُؤَبَّدًا جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور ہر شے کی زندگی اللہ تعالیٰ کی صفت حَیُّ کے فیضان سے ہے۔ہر مخلوق اپنی حیات میں حق تعالیٰ کی اس صفت سے فیض یافتہ ہے۔ اس صفتحَیُّ کی توجہ ہٹنے سے موت آجاتی ہے۔ اور قَیُّوْمُکے معنیٰ ہیں: قَائِمٌ اَبدًا وَیُقَوِّمُ غَیْرَہٗ بِقُدْرَتِہِ الْقَاھِرَۃِ جو اپنی ذات سے قائم ہے اور دوسروں کو بھی اسی نام سے قائم رکھے ہوئے ہے۔ ساری کائنات اسی صفتِ قَیُّومیت سے قائم ہے۔اطاعتِ شیخ دوپہر کی مجلس چوں کہ غیر متوقع اور اچانک تھی اس لیے کراچی کے چند ------------------------------