سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
حضرت والا کی خدمت میں اشعار پڑھے جارہے تھے،جس میں اہل اللہ کی محبت اور خدمت کا مضمون تھا۔ ایک صاحب رونے لگے اورکہا کہ میں نے آپ کو حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت کرتے دیکھا ہےاور میں اس وقت اسکول پڑھتا تھاان اشعار میں وہی نقشہ نظرآتا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں جنت میں بھی اسی طرح اکٹھا فرمادے ، آمین ۔مجالس بروزِ جمعرات،9؍نومبر2000ء بدنظر ی اور دل ارشاد فرمایا کہاللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ السَّکِیۡنَۃَ فِیۡ قُلُوۡبِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؎ اللہ وہ ذات ہے جو سکینہ نازل کرتی ہے مومنین کے دلو ں پر۔ اور بدنظری ایسی لعنت ہے جس سے دل ہی غائب ہوجاتا ہے۔ تو جب دل ہی نہیں تو سکینہ کہاں نازل ہوگا؟لہٰذا اللہ والا بننا اور صاحبِ نسبت بننا فرضِ عین اور ہر شئی سے مقدم ہے، پہلے ان کے بن جاؤ پھر اور سب ہے،ان کے بغیر چین نہیں ملے گا،لہٰذا عورتوں سے بھی بچیں اور لڑکوں سے بھی بچیں۔ اور گناہ کو دیکھنا اور سننا بہت خطرناک ہے، ایک نہ ایک دن گناہ میں گرجاؤگے۔وساوس کا علاج ارشاد فرمایا کہوساوس کے لیے یہ دعا ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ کر سینے پر دم کرلیں اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِیْ خَشْیَتَکَ وَذِکْرَکَ وَاجْعَلْ ہِمَّتِیْ وَھَوَایَ فِیْمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی؎یااللہ! کردے میرے دل کے خیالات کو اپنا خوف اور ------------------------------