سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اہلِ عرب میں ان کی طلب بہت بڑھ گئی ہے اور لوگ فون کرکرکے حضرت کے خلفاء سے مواعظ طلب کرتے ہیں۔حضرت والا نے حکم فرمایا کہ طباعت اور تقسیم بالکل ہی نہ روکی جائے خواہ کتنا ہی مصرف آئے۔حضرت والااور ان کی اولادنے اپنی گرہ سے اس مد میں بہت بڑا عطیہ دیاہے۔ حضر ت والا کے یہ تین مواعظ اہل عرب میں قبولیت عامہ حاصل کرچکے ہیں۔ ۱)مَفَاسِدُ عَدمِ حِفظِ البَصر۲) کُنُوْزٌمِنَ الْقُرْآنِ الکَرِیْمِ وَالحَدِیْثِ الشَّرِیْفِ وَاَسْبَاب حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ۳) البَلْسَمُ الشَّافِی لِمَنِ ابْتُلِی بِالمعَاصی ۔حضرت والا کافیض بہاول نگر میں الحمدللہ!جامع العلوم عید گاہ بہاول نگرمیں بھی حضرت نے ۱۷؍اکتوبر ۱۹۹۷ء بروز جمعۃ المبارک خانقاہ اشرفیہ اختریہ کا افتتاح فرمایا،جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت شیخ کے زیر سایہ اصلاح وتزکیہ کا کام ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کو صحت و عافیت اور خدماتِ دینیہ اور شرفِ قبولیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور پوری امت کو حضرت اقدس کے وجودِ مسعود سے مستفید فرمائے اور خصوصاً متوسلین کو پوری فکر و طلب کے ساتھ فیض اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین) آخر میں تمام ان احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس سفر نامہ کی ترتیب وتبویب اور کتابت و طباعت میں تعاون فرمایا ہے ۔ خصوصاً قاری محمد قاسم جلیلی صاحب سلمہٗ اور قاری بارک اللہ سلمہٗ ، جنہوں نے رات دن ا س کے مرتب کرنے میں میرے ساتھ محنت کی۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو برکت نصیب فرمائے اور اس کتاب کو میرے لیے اور پوری اُمت کے لیے نافع فرمائے اور لوجہہ الکریم قبول فرمائے ۔ آمین ! وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ