سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
۴۔اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنْ غَلَبَۃِ الشَّہَوَاتِوہ شخص جس کا دل شہوات کے غلبہ سے خالی ہو۔ ۵۔اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَمَّا سِوَی اللہِ؎ وہ شخص جس کا دل اللہ تعالیٰ کے ماسوا سے خالی ہو۔ اور پھر مولانا اسماعیل صاحب نے حضرت شیخ دامت برکاتہم کے حکم پر خواجہ مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار بھی سنائے، جو حضرت خواجہ مجذوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ ذکر کے وقت پڑھتے تھے ۔خواجہ مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار دل میرا ہوجائے ایک میدان ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو اور میرے تن میں بجائے آب و گل دردِ دل ہو دردِ دل ہو دردِ دل غیر سے بالکل ہی اٹھ جائے نظر تو ہی تو آئے نظر دیکھوں جدھر پونے ایک بجے نشست ختم ہوئی۔نشست بعد عصر عصر کے بعد بعض احباب نے حکومت کی مسلمانوں پر سختیوں اور مظالم کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا کہ اکتالیس مرتبہ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُپڑھو اور اوّل آخر درود شریف پڑھو اور دعا کرو، ان شاء اللہ تعالیٰ غیب سے مدد آئے گی۔ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ یہ کیمیاہے۔اوریہ دعا کرواَللّٰہُمَّ انْصُرْنَا عَلٰی اَعْدَائِنَا۔ ------------------------------