سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
بلارہا ہے،تو چاہیے کہ تانگہ چھوڑ کر کار پر سوار ہو جائے۔ پھر فرمایا:چناں چہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ایک ایک مرید کو بیعت فرمایا اوریہ میر صاحب حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے پھر مجھ سے بیعت ہوئے اور بڑے حضرت اس پر بہت خوش ہوئے۔ پھر فرمایا کہ میں بھی یہی دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ تعالیٰ! جن کو مجھ سے مناسبت ہے ان کو مجھ سے جوڑ دے اور جن کو مجھ سے مناسبت نہیں ان کو وہاں پہنچا دے جہاں انہیں مناسبت ہو۔مجالس بروزِ ہفتہ ۲۱ ؍ فروری ۱۹۹۸ء مجلس بعد نمازِ فجر در مسجد رونق الاسلام مجلس میں بیٹھنے کے آداب ارشاد فرمایا کہ مجلس میں جب جگہ ہو تو قریب بیٹھے۔ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آگ دور سے نظر آتی ہے، لیکن گرمی اسے محسوس ہوگی جوقریب ہو۔ جو قریب بیٹھےگااس کو نفع زیادہ ہو گا۔ بدون ضرورتِ دینی مجلس میں ٹیک لگا کر نہ بیٹھے،البتہ جو بوڑھے کمزور ہیں وہ سہارا دیوار کا یا تکیہ کا لگاسکتے ہیں۔ ارشاد فرمایا کہتین نصیحتیں پیش کرتا ہوں: تین چیزوں سے حفاظت کااہتمام کرو:۱) بد نظری سے حفاظت ۔ ۲) رِیا سے حفاظت۔ ۳)کبر سے حفاظت ۔ریا کا نقصا ن اور اس سے بچنے کاطریقہ ارشاد فرمایا کہ ریا کا پہلے نقصان معلوم ہونا چاہیے۔فرمایا کہ حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کے دن ایک شہید کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ کس