سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کیوں کہ یہ ذوقیات ہیں جو تابعِ شرعیات ہیں، جیسے حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے کبھی کالا جوتا نہیں پہنا کعبہ شریف کی وجہ سے اور سبز جوتا بھی نہیں پہنا روضۂ مبارک کی وجہ سے ، لیکن اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو نکیر نہ کرے۔حضرت تھانوی کی دعا ایک مرتبہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے یوں دعا کی کہ اے مالک! ہم سے گناہ تو چھوٹتے نہیں ،لیکن آپ رحمت کا دروازہ بند نہ کیجیے۔ یہ ملفوظ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جو تھانہ بھون میں اس وقت حضرت کی مجلس میں تھا ۔مصیبت میں گھبرانا ارشاد فرمایا کہ جب کوئی مصیبت آئے تو گھبرانا نہیں چاہیے،کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ لَنَا ۚ؎ تم پر کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی،مگر جو لکھی جاچکی تقدیر میں۔اس میں لام نفع کے لیے ہے ۔اس میں کیسی تسلی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہمارے لکھے بغیر کوئی مصیبت تم پر نہ آئے گی ۔اگر آئے گی تو اس میں تمہارا ہی نفع ہوگا ۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کی شرح ارشاد فرمایا کہ لا الٰہ میں الٰہ اسمِ جنس ہے، جو مختلف الحقائق وانواع کو شامل ہے ۔ہرشخص کا الٰہ الگ ہے اورہر شخص مختلف الٰہ کا مشتاق ہے،اس میں ان سب کی نفی ہے، لہٰذا جب غیر اللہ نہیں تو صرف اللہ ہے ،اس لیے عارفین کے سامنے ہر وقت اللہ ------------------------------