سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
اپنے اختر کو دے نعمتِ علم بھی اور زبان پر محبت کا نعرہ بھی دےبروزِ منگل،31؍اکتوبر2000ء زیارت وملاقات بعد نمازِ مغرب چلّہ لگانے والوں کو حضرت کی دعا آج صبح حضرت ِ اقدس دامت برکاتہم بے خوابی کی وجہ سے باہر تشریف نہ لاسکے،تو حضرت کی زیارت نہ ہونے کا قلق تھا۔ الحمدللہ! مغرب کے بعد حضرت کے خلیفہ جناب حضرت ناصر گلزار صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ہمراہ حضرت کی خدمت میں حاضری ہوئی۔ ناصرگلزار صاحب نے عرض کیا کہ حضرت میں چلّہ کے لیے آیا ہوں ،تو حضرت یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور بندے سے فرمایا کہ تمہارا چلّہ تو چلّہ کش ہے کہ دوسروں کو بھی چلّہ کے لیے کھینچ رہا ہے اور پھر بندہ سے فرمایا کہ تم سب چلّہ والوں کے چیئرمین ہو،لہٰذا باقاعدہ سب کی حاضری لو اورمعمولات اور ذکر وغیرہ کراؤ اور میری کتاب ’’روح کی بیماریاں اور ان کا علاج ‘‘سبقا ً پڑھاؤ اور فرمایا کہ میں نے دعا کی ہے کہ جو یہاں چلّہ لگائیں اللہ تعالیٰ ان کی دنیا بھی بنادےاور دین بھی بنادے۔ اور میں مریض ہوں اوردُعَاءُ الْمَرِیْضِ کَدُعَاءِ الْمَلَائِکَۃِ؎ مریض کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے۔مجالس بروز جمعۃ المبارک ،3؍نومبر2000ء بدنظری کی قباحت حضرت ِ اقدس دامت برکاتہم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:وَ ذَرُوۡا ظَاہِرَ الۡاِثۡمِ وَ بَاطِنَہٗ پھر ارشاد فرمایا کہ ظاہری گناہوں کو پہلے چھوڑنا چاہیے یا باطنی گناہوں ------------------------------