سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
ساری دنیا اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ ارشاد فرمایا کہ ساری دنیا اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ ہے۔بس سر سلامت رہے اور رحمتِ حق متوجہ رہے تو کام بنتا رہتا ہے۔ قطب الاقطاب حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیرحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر ایک مجلس میں سارے بڑے بڑے اولیائے کرام موجود ہوںاور حاجی صاحب موجود ہوں،تو میں حاجی صاحب کو دیکھوں گا اور کسی کو نہیں دیکھوں گا،کیوں کہ مجھے نفع اور فیض حاجی صاحب سے ہی ملے گا۔اہل اللہ سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ ارشاد فرمایا کہ جب حضر ت شاہ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہنے مجھے مثنوی شریف کا یہ شعر پڑھایا ؎ قال رابگداز مرد حال شو پیش مرد کامل پامال شو فرمایا کہ ایمان کو دل میں لانے کی کوشش کرو اور وہ اس طرح ہوگا کہ کسی مرد کامل کے سامنے اور اس کے قدموں میں ملیدہ بن جاؤ، اس میں اگرچہ نفس کو تکلیف ہوگی،لیکن نفس کو مٹانا ہی پڑے گا، اگر نفس کو نہ مٹایا تو حقِ وفا داری ادا نہ کی۔ حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوبرحمۃ اللہ علیہ جب تھانہ بھون آئے،تو حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں ایک شعر پیش کیا ؎ نہیں کوئی اور خواہش در پر میں لایا ہوں مٹادیجیے مٹادیجیے میں مٹنے ہی کو آیا ہوںقربِ الٰہی کی لذت اللہ تعالی کی ذات غیر فانی ہے ،جس کے دل میں وہ آئیں گے تواس کے قرب کی لذت بھی غیر فانی ہوگی۔ جس دن تقویٰ اختیار کرلوگے اور لیلیٰ کو چھوڑ دو گے،تو