سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
ادھر وہ ہیں کہ جانے کو کھڑے ہیں ادھر دل ہے کہ بیٹھا جا رہا ہےاہلِ محبت کی صحبت ارشاد فرمایا کہحضرت حکیم الامت مجددِ ملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کا عاشق بننا چاہے وہ اہلِ محبت کے پاس زیادہ رہے۔ پھر فرمایا کہ اللہ والوں کے پاس سونے والا بھی محروم نہیں ہوتا، جس طرح رات کی رانی کے درخت کے پاس کوئی شخص سو جائے تو نیندمیں بھی اس کا دماغ معطرہوجاتا ہے حالاں کہ وہ جاگا نہیں تھا، تو پھر اللہ والوں کے پاس سونے والا کیسے محروم ہوسکتا ہے؟دریائے قرب ارشاد فرمایا کہ مومن کی روح مچھلی ہے اور قربِ الٰہی کا دریا اس کا ٹھکانہ ہے۔ مومن کی روح کو چین دریائے قرب ہی میں آ سکتا ہے اور دریائے قرب سے دور ہو کر مومن کی روح تڑپتی رہتی ہے۔ میری زندگی کا پہلا شعر یہ ہے ؎ دردِ فرقت سے مرا دل اس قدر بے تاب ہے جیسے تپتی ریت پر اک ماہی بے آب ہےکام چور نوالہ حاضر ارشادفرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں تو کھاتے ہیں،لیکن اس کی فرماں برداری نہیں کر تے،تو ان کا نام ہے ’’ کام چور نوالہ حاضر ‘‘۔دلِ تباہ اور درد ِدل ارشاد فرمایا کہ دل کی حسرتو ں اور آرزوؤ ں کا خون کرتے رہو تب