سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
ہے اور جنت کی ڈش اور ہے ۔ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ جب اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگا تو جنت کا خیال بھی نہیں آئے گا، کیوں کہ اللہ تعالیٰ ازلی اور ابدی ہیں اور جنت صرف ابدی ہے۔ اور مومن کے عشق میں بھی ابدیت کی شان ہے،کیوں کہ اس کی نیت ابدی ہوتی ہے کہ جب تک زندہ رہیں گے ان کے بن کر رہیں گے،تو اللہ تعالیٰ اورجنت میں کتنا بڑا فرق ہے ۔اللہ تعالیٰ کے قرب کی شراب اور دنیا کی شراب کا فرق ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی شرابِِ محبت سے آدمی شور شرابہ اور غل غپاڑہ نہیں کرتا جب کہ دنیا کی شراب پی کر بدمستیاں کرتے ہیں اور موتتے ہیں، کیوں کہ وہ شراب’’آبِ شر‘‘ہے ۔اہل اللہ کی صحبت کی اہمیت ارشاد فرمایا کہ عاشقوں کا ملنا اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند ہے کہ جماعت کی نماز واجب کردی اور اس میں زیادتی مطلوب ہے، اور جمعہ اور عیدین میں تعداد اور بھی بڑھادی اوربین الاقوامی عاشقوں سے ملنے کے لیے حج کو فرض کردیا، حالاں کہ اکیلے میں عبادت کرنے میں خوب دل لگتا ہے ،لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارے دل کا خیال نہیں کیا، بلکہ چاہا کہ جماعت کی وجہ سے ہر ایک کی نماز قبول ہوجائے اور ہول سیل ریٹ میں بک جائے،اگر کسی کی نماز میں کمی ہوتودوسروں کی اعلیٰ کے ساتھ اس کی بھی قبول ہوجائے۔ جس طرح گندم کے ساتھ تنکے اور پتھر بھی اسی بھاؤ بک جاتے ہیں ۔ الگ نماز پڑھنا تکبر کی علامت ہے ۔تو عاشقوں کی صحبت سے دوستوں کی محبت بھی ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی محبت بھی ملے گی،کیوں کہ مؤطاامام مالک کی حدیث ہے : وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ؎ ------------------------------