سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کرے گا اس کو تمام دین پر عمل کرنا آسان ہوجائے گا، کیوں کہ سب سے مشکل آج کل یہی کام ہے اور ولی بننے کا سب سے مختصر راستہ ہے۔۴) دل کی حفاظت کرنا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ وہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے اور دل کی خیانت کو بھی ؎ چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیازبعد فجر حافظ ایوب صاحب مدظلہٗ کے دفتر میں آج حافظ ایوب صاحب اور ان کے برادر یعقوب صاحب صاحبزادگان پروفیسر علی احمد صاحب مدظلہٗ نے حضرت شیخ دامت برکاتہم کو اپنے دفتر تشریف لے جانے کی دعوت دی اور عرض کیا کہ وہاں دفتر کے احاطے میں باغیچہ بھی ہے،جہاں آپ سیر بھی فرمائیں اور دفتر کے لیے دعا بھی فرمائیں ۔ چناں چہ حضرت شیخ نے ان کی دعوت قبول فرمائی۔حضرت شیخ اور دیگر بہت سے احباب ان کے دفتر تشریف لے گئے۔ حضرت نے پہلے باغیچہ کی سیر فرمائی اور پھر دفتر کا معاینہ فرمایا۔تصویر کی حرمت کی حکمت حضرت نے دفتر کا معاینہ کیا،تو تصویریں نہ ہونے پر بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تصویریں حرام کرکے اپنے بندوں اور بندیوں کی آبرو رکھ لی ہے مثلاً کسی عورت کی جوانی کی تصویر ہو اور وہ نانی ہو ، ایک طرف تو اس کو نانی کے طور پر سلام کر رہے ہیں اور جوانی کی تصویر دیکھ کر بُری خواہش کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں پر احسان کیا کہ تصویر کو حرام کردیا۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ تصاویر انسان کی زندگی کی دستاویزات ہیں۔ اگر