سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
میں ہرجگہ آکسیجن مفت ملتی ہے،لیکن یہاں پر آکسیجن بھی پیسوں سےملتی ہے۔اور حضرت شیخ نے فرمایا کہ صبح کی ہوا لاکھ روپے کی دوا ۔ صبح کی ہوا لاکھ روپے کے برابر ہے۔مجلس قبل نماز ظہر آج تقریباً بارہ بجے بہت سے احباب حضرت شیخ سے ملاقات کے لیے جمع ہوگئے۔ حضرت شیخ اپنے حجرہ مخصوصہ سے قیام گاہ کے ہال نما کمرے میں تشریف لائے،جو ان دنوں حضرت شیخ کی برکت سے خانقاہ بن چکی تھی۔ حاجی محمد اسماعیل صاحب جوکہ حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہیں،انہوں نے حضرت شیخ سے ملاقات کی اور ایک دوست سیدسلیم صاحب نے عرض کیا کہ میں نے آپ کی کتاب ’’پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنیں‘‘ کا برمی میں ترجمہ کیا ہے،آپ سے دعا اور اجازت کی درخواست ہے۔ حضرت نے بخوشی اجازت دے دی اور دعا فرمائی۔ یہاں پر ارشاد فرمایااَلْقَادِرُ بِالْغَیْرِ لَیْسَ بِقَادِرٍ دوسروں کی قدرت معتبر نہیں ۔ اب ضعف ہے،اس لیے روزانہ ایک بیان کرتا ہوں، ورنہ پہلے ہر نماز کے بعد بیان ہوا کرتا تھا اور روزانہ پانچ بیان ہوا کرتے تھے ۔ یہاں حضرت نے رفیق سفر مولانا اسماعیل صاحب جو کہ حضرت شیخ کے خلیفہ ہیں ان کو روح المعانی سے قلبِ سلیم کی تفسیریں بیان کرنے کا حکم فرمایا۔ انہوں نے پانچ تفسیریں بیان کیں: ۱۔ اَلَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَہٗ فِیْ سَبِیْلِ الْبِرِّ جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنا مال خرچ کرے۔ ۲۔اَلَّذِیْ یُرْشِدُ بَنِیْہِ اِلَی الْحَقِّجو اپنی اولاد کو راہِ حق دکھلائے۔ ۳۔اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنِ الْعَقَائِدِ الْبَاطِلَۃِوہ شخص جس کا دل باطل عقیدوں سے خالی ہو۔