سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
احباب اس میں شامل نہ تھے حضرت نے انہیں بلوانے کے لیے دوسری منزل پر آدمی بھیجا جہاں ان کی رہایش تھی سب فوراً حاضر ہو گئے لیکن ایک ساتھی ذرا تاخیر سے پہنچا تو حضرت نے دیر سے آنے کی وجہ دریافت فرمائی تو انہوں نے عرض کیا کہ میں وضو کر رہا تھا۔ اس پر حضرت شیخ نے فرمایا کہ اگر شیخ بلا ئے تو بے وضو بلکہ غسلِ جنابت کے تقاضے کے باوجود بھی حاضر ہو جائے۔ جیسے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو غزوۂ احد کے لیے بلایا تو حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ باوجود غسلِ جنابت کی ضرورت کے حاضر ہو گئے اور شہید ہو گئے اور فرشتوں نے انہیں غسل دیا۔ اس اطاعت کی برکت سے غسیل الملائکہ کا عظیم شرف انہیں حاصل ہوا ۔حضرت شیخ دامت برکاتہم کا فیض حضرت شیخ دامت برکاتہم کا رنگون کایہ پہلا سفر تھا، اس لیے یہ خدشہ تھا کہ وہاں پر خاطر خواہ اصلاحی کام بھی ہو سکے گا یا نہیں۔ جب رنگون پہنچے تو یہ دیکھ کر بڑی حیرانی ہوئی کہ حضرت کی شخصیت سے مسلمان اچھی طرح سے متعارف تھے اور حضرت کے مواعظ اور تصانیف فوٹو اسٹیٹ ہو کر اکثر مسلمانوں کے گھروں میں پہنچی ہوئی تھیں اور حضرت کے مواعظ کی زبردست مانگ اور طلب تھی، اگر کسی کے پاس حضرت کا وعظ یا کوئی کتاب کسی جگہ پہنچتی تو لوگ دھڑا دھڑ فوٹو اسٹیٹ کروا لیتے۔ لوگ جب حضرت کی ملاقات اور زیارت کے لیے حاضر ہوتے تو روتے اور یہ کہتے کہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج ہم اپنی گناہ گار آنکھوں سے آپ کی زیارت کر رہے ہیں ورنہ جب ہم نے آپ کے مواعظ پڑھے تھے تو ہم یہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ ہمیں آپ کی زیارت کا شرف حاصل ہو گا۔ بعد میں بعض لوگوں نے حضرت کو حضرت کے بہت سے اشعار سنائے۔ ایک شخص نے دس سال پرانی حضرت کی تحریر فوٹو اسٹیٹ دکھائی تو حضرت نے اس فوٹو اسٹیٹ کو دیکھ کر فرمایا کہ یہاں تو پہلے سے ہی ہماری اسٹیٹ قائم ہے ۔ ایک شخص حاجی عبد الواحد صاحب مدظلہٗ حاضر ہوئے اور حضرت کو دیکھ کر رونے لگے اور عرض کیا کہ میرے پاس آپ کی ستر فوٹو اسٹیٹ کتابیں ہیں، اورپھر ایک واقعہ سنایا کہ حضرت آپ کی ایک کتاب میں میں نے ایک عجیب واقعہ پڑھا ہے کہ